یہ ویب سائٹ اللہ کے فضل سے ابلیس کے لشکر کے دل و دماغ پر برسے گی۔ یہاں ہٹ دھرموں اور احمقوں کو فائدہ حاصل نہ ہوگا بلکہ ان کی جہالت میں مزید اصافہ ہوگا۔ یہاں سوالات بھی اٹھائے جائیں گے، دماغ بھی ہلائے جائیں گے، حق کی تلوار بھی برسے گی اور جھوٹ کے پردے بھی چاک کیے جائیں گے۔
یہ فیس بک، یوٹیوب، کیورہ، میڈیم ، ٹوئٹر وغیرہ ڈاٹ کام جیسی غیر مسلموں کی ویب سائٹس نہیں جہاں وہ اپنی اجارہ داری قائم رکھیں، نہ یہ حاسد مسلمانوں کا گروپ ہے جہاں وہ سچائی چھپانے کی کوشش کرسکیں اور نہ ہی یہ کسی منافق کا فیس بک گروپ ہے جہاں وہ پوسٹ بلاک کرسکے۔ یہاں مسلم مین آف اسلام اپنےنظریات اور خیالات کا اظہار کرتاہے جن سے ہر انسان اپنے علم، عقل اور شعور کے مطابق ہی سیراب ہو سکے گا ۔
وہ جو سوچتا ہے، دیکھتا ہے، مشاہدہ کرتا ہے، غور و فکر کرتا ہے، تحقیقات کرتا ہے، یا تجربات کرکے نتائج حاصل کرتا ہے انہیں انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے انسانوں کے سامنے پیش کردیتا ہے تاکہ وہ بھی عقل سے کام لیں اور اندھے بہرے بن کر مذہبی و سائنسی کتابوں میں لکھی انسانوں کی باتوں کے ذریعے بے وقوف نہ بنیں ۔
مسلم مین آف اسلام کون ہے؟
اللہ واحد القہار کے خاص فضل و کرم سے تیار اکیسویں صدی کا مسلم مین جس کا نام ہے "ذیشان ارشد" جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ایک باعزت شہری اور دین اسلام کا علمبردار سنی مسلم مین ہے اور صرف اللہ کو سچا خدا مانتا ہے اور صرف حضرت محمد رسول اعظمﷺ آخری نبی مانتا کرتا ہے۔
مسلم مین بطور لیجنڈ آف اللہ اس زمین پر بھیجا گیاہے اور وہ اللہ واحد القہار اور حضرت محمد رسول اعظمﷺکے خلاف بھونکنےوالے کتوں اور شیطان مردود کے ذہنی غلاموں کے سامنے اللہ کا ناقابل شکست روحانی شیر بن کر کھڑا ہوچکا ہے تاکہ انہیں اندازہ ہوسکے کہ وہ ایک سچے خدا اللہ کے لیجنڈ کے مقابلہ پر ذہنی و روحانی طور پر کس قدر بے بس اور مجبور ہیں اپنے باطل اور خیالی معبودوں کو پوجنے کے سبب اور تاکہ ان کی لفاظی اور چکنی چڑی باتوں پر اندھے ، بہرے اور گونگے بن کر ایمان لانے والے بے بصیرت پیروکار عبرت حاصل کریں کہ دین اسلام کےایک روحانی پہلوان کے سامنے اللہ اور حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے دشمنوں کے شیطانی دلائل اور ہتھیاروں کا کیا انجام ہوا جب لیجنڈ آف اللہ اپنے ایک ہاتھ میں الہامی تلوار اور دوسرے ہاتھ میں روحانی ڈھال لے کرخداوں کےنام پر صدیوں سے جاری میدان جنگ میں اللہ کے خاص فضل وکرم سے عطا کردہ اپنے روحانی ہتھیار سجاکر سامنے آیا اور ابلیس کا لشکر زمین بوس ہوکر خاک چاٹنے پر مجبور ہوا اللہ کے حکم سے۔
مسلم مین آف اسلام کیا کرتا ہے؟
مسلم مین دین اسلام کے ساتھ کھلواڑ کرکے مسلمانوں کو معمولی باتوں پر مشرک و کافر ثابت کرنے والوں کو لگام ڈالتا ہے اور دنیا بھر کے غیرمسلموں کو دین اسلام کی طرف پریکٹیکل ثبوتوں کے ساتھ دعوت دیتا اور چیلنج کرتا ہے تاکہ وہ کفر پر مرکرہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچ سکیں کیونکہ تمام انسان حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور پیدائشی طور پر مسلمان ہی ہوتے ہیں جنہیں بعد میں ان کے ماں باپ اور مذہبی پیشواوں نے ہندو، عیسائی، یہودی، مشرک وغیرہ بناکر اسلام سے گمراہ کرکے باطل عقائد کے ذریعہ باطل معبودوں کی عبادت میں لگاکر اسلام کے مقابلہ میں بہت سے باطل مذاہب میں تقسیم کردیا جبکہ دنیا کے تمام انسانوں کا پیدائشی دین فطرت صرف اسلام ہے اور کائنات کا بادشاہ ، خالق اور مالک صرف ایک اکیلا اللہ واحد القہار ہے۔
اس کے علاوہ مسلم مین اللہ کے وجود کے بارے میں شک و شبہات میں گرفتار مسلمانوں کے سامنے اللہ کے فضل سے یقین کی آہنی دیواریں کھڑی کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ کمزور ایمان والے مسلمانوں کے ایمان بچ سکیں اور انہیں بھی یقین میں اضافہ ہوسکے خواہ اس کے لیے وہ اللہ کی نشانیوں کا استعمال کرے یا ٹیکنالوجی کا استعمال کرے یا مثالوں و دیگر طریقہ کار کو استعمال کرے اپنی حکمت عملی کے مطابق سامنے والے کی عقل اور عمر کے لحاظ سے خواہ بچہ سے بات کرے، یا نوجوان سے یا بڑے بوڑھوں سے یا خواتین سے۔
نیز خداوں کے وجود سے متعلق سوالات کے جوابات نیچر کے پریکٹیکل اور ناقابل شکست دلائل کی روشنی میں پیش کرکے شیطان کے ہاتھوں شروع ہوئے کفر و شرک کے آندھی طوفان کومعجزاتی نشانیوں کے ذریعہ روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے ترقی یافتہ اکیسویں صدی کے دور میں کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے خلاف زبان درازی کرنے اور مذاق اڑانے والے مرتدین ، ملحدین اور غدار مسلمانوں کو ان کے علوم و فنون کی اوقات اور حیثیت بھی دکھاتا ہے اللہ کے فضل سے تاکہ جومسلم و غیرمسلم بھی عقل استعمال کرسکیں وہ اللہ کے وجود پر سو فیصد یقین کرلیں اور کفر پر موت کے سبب ہمیشہ کے لیے درد ناک عذاب میں گرفتار ہونے سے بچ سکیں اورانسانوں کے تخلیق کردہ خیالی و تصوراتی باطل خداوں کے بجائے ایک سچے اور حقیقی خالق اور سب کے خدا اللہ پر ایمان لے آئیں اور صرف حضرت محمد رسول اعظمﷺ کو اللہ کا آخری اور سچا نبی تسلیم کرکے قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق عمل کرنے والے سنی مسلم بن جائیں۔
حکومت پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کے سربراہان اور سیکیوریٹی اداروں کے مسلم یہ جان لیں کہ مسلم مین کا مقصد فتنہ و فساد نہیں بلکہ دنیا بھر میں مذہبی خداوں کے نام پر جاری فتنہ فساد اور جنگوں کا خاتمہ کرنا، ایک سچا دین اسلام غالب کرکے امن قائم کرنا اور غریبوں کو مہنگائی و جہالت سے نکال کر بنیادی ضروریات کا انتظام کرنا ہے تاکہ دنیا میں جرائم بھی کم ہوسکیں لیکن اس کے باوجود مسلم مین کا ذاتی تعلق روئے زمین پر موجود کسی بھی مذہبی، سیاسی، جہادی یا دیگر تنظیموں سے نہیں ہے بلکہ وہ صرف دین اسلام سے تعلق رکھنے والا ایک پاکستانی مسلم ہے اور دین اسلام کے لیے محنت اور کوشش کرتا ہے اللہ واحد القہار اورمحمد رسول اعظمﷺکے مشن کی خاطر اللہ کے خاص فضل و کرم سے۔
مسلم مین کے عالمی پراجیکٹس
اس ویب سائٹ پرنیچر کے ذریعے دین اسلام کی سچائی کے حوالے سے کئی سالوں کی تحقیقات پر مشتمل قابل مشاہدہ، غیرجانبدار اور ناقابل شکست ثبوت جمع کردیے گئے ہیں جن سے ہمیشہ کے لیے پریکٹٰکل طور پریہ ثابت ہوچکا ہے کہ کائنات کا سچا خداموجود ہے اور اس کا ذاتی نام صرف "اللہ" ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے مضامین اور دلائل موجود ہیں جو ان لوگوں کے لیے بہت مفید اور مددگار ثابت ہوں گے اللہ کے فضل سے، جو سچے خدا کی تلاش میں آج تک بھٹکتے پھررہے ہیں اور مذہبی پیشواوں اور ان کے پیروکاروں کی جھوٹی کہانیوں سے تنگ آچکے ہیں۔
اس یوٹیوب چینل پر دودھ پیتے بچے، چرند پرند درند سمیت آسمان و زمین کی غیرجانبدار نیچر کی مخلوقات کو جمع کیا گیا ہے جن کے ذریعہ کائنات کے بادشاہ نے اپنے ذاتی نام "اللہ" کو لکھ کر اور ان کی زبان سے عملی طور پر اپنا ذاتی نام "اللہ" بلواکر پریکٹیکل طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کائنات کا سارا انتظام چلانے والا صرف ایک ہی خدا ہے۔
یہاں پر موجود ویڈیوز دنیا بھر کے لوگوں نے مختلف عنوانات کے ساتھ یوٹیوب پر اپ لوڈ کررکھی ہیں جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ یہ ویڈیوز اور ان کے گواہ اوریجنل ہیں اور ان میں کسی قسم کی آواز کی ایڈیٹنگ یا ڈبنگ مسلم مین کی جانب سے نہیں کی گئی بلکہ یہ سب معجزات اکیسویں صدی میں اللہ کے حکم سے نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کے ذریعہ ظاہر ہوئے ہیں تاکہ دنیا بھر کے غیرمسلم اپنی عقل سے کام لیں اور خیالی خداوں کی پوجا کرنا چھوڑ دیں اور اپنے مذہبی پیشواوں کی ذہنی غلامی سے آزادی حاصل کرسکیں اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم بند کردیں تاکہ دنیا بھر میں عالمی امن اور سکون قائم ہوسکے۔
اس یوٹیوب چینل پرخالق کائنات اللہ کے بنائے ہوئے آسمان و زمین اور نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کو جمع کیا گیا ہے جن کے ذریعہ خالق کائنات اللہ نے اپنےآخری نبی کا ذاتی نام "محمد" لکھ کر دکھایا ہے جس سے یہ ہمیشہ کے لیے ثابت ہوچکا کہ حضرت محمدﷺ کائنات کے بادشاہ کے آخری نبی ہیں۔
یہ تمام معجزات قابل مشاہدہ ہیں جو اکیسویں صدی میں اللہ کے حکم سے ظاہر ہوئے ہیں تاکہ دنیا بھر کے غیرمسلم اپنی عقل سے کام لیں اورحضرت محمد رسول اعظمﷺ کے خلاف زبان درازی کرنے اور ان کے پاکدامن کردار پر کیچڑ اچھالنے کی گھٹا حرکتوں سے باز آئیں اور اپنی جہالت کا علاج کرکے خود کو اندھیروں سے نکال کر اسلام کی روشنی میں داخل کریں۔