وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اللہ کا ہیرو

ذیشان ارشد

May 26, 2023

بچپن میں ایک ویڈیو گیم کھیلتا تھا جس کا نام تھا

Quest for Glory



اس گیم سے ایک بات یاد آئی کہ کیا کمال ہو اس بندے کا جو "اللہ کا ہیرو" بن جائے؟

زندگی میں سب لوگ ہی کسی نہ کسی کے سامنے ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی تعریف پر خوش بھی ہوتے ہیں کیا کمال ہو اس بندے کا جو قیامت کے دن حاضر کیا جائے اور اللہ اس کی تعریف کرکے کہہ دے کہ "یہ میرا ہیرو ہے"؟

مجھے تو اللہ کا ہیرو بننے میں جو مزہ لگتا ہے وہ دنیا کے کسی انسان کا ہیرو بن جانے میں کہاں ہے؟

یہاں ہیرو بن کر بھی اگلے ہی دن زیرو بن جاتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ قبروں میں جاکر دفن ہوچکے ہیں۔ آج کون انہیں پوچھتا ہے؟

یہی اس دنیا کی حقیت ہے۔

کیا اس سے بہتر نہیں کہ ہم سب ملکر اس بات میں مقابلہ کریں کہ کون نیک اور بہترین اعمال کرنے میں سب سے بڑھ کر ہے اللہ کے نزدیک ؟ کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم اس بات میں مقابلہ کریں آپس میں کہ کون ہم سب میں سب سے بڑھ کر تقوی والا ہے اللہ کے نزدیک؟کیا یہ بہتر نہیں کہ ہم اس بات میں مقابلہ کریں کہ کون اپنی موت سے پہلے پہلے ایسے کام سرانجام دے کر کوئسٹ مکمل کرلے کہ جب عزرائیل اللہ کے حکم سے سامنے آئے روح جسم سے نکالنے کے لیے تو وہ خوشی سے کہے کہ چلو میں تو اپنے تمام اہم کام پہلے ہی نمٹاکر موت کے لیے تیار رہتا تھا؟

ہم میں سے کتنے ہیں جو موت سے پہلے موت کی تیاری مکمل کرچکے ہیں اور ہر روز کو آخری دن سمجھ کر زندگی گزارنے کے مقام تک پہنچ چکےہیں؟ یہ ہم سب اپنے اپنے بارے میں خوب جانتے ہیں۔اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔کون کس نیت کے ساتھ کونسا عمل کررہا ہے یہ صرف اللہ جانتا ہے۔اور اگر انسان کی نیت درست ہو تو بے شک و ہ اپنی کوشش کرنے کے دوران رزلٹ تک پہنچ سکے یا نہ پہنچ سکے اللہ اس کوشش کے بدلے اسے جو چاہے عطا کرے گا اور اس کی کوشش ضائع نہ کرے گا بشرطیکہ وہ ایمان پر دنیا سے جائے اور کفر اختیار نہ کرے۔

میں تو چاہتا ہوں کہ جس مسلم بھائی بہن سے ہوسکے وہ اللہ کا ہیرو بن جائے بلکہ ہوسکے تو اللہ اور محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہیرو بن جائے کیونکہ ان دونوں ہستیوں کے نزدیک کوئی ہیرو بن جائے اتنا انعام بھی کافی ہے۔ بے شک اللہ تمام گناہوں کو معاف کرنے والا اور بہترین مددگار اور ساتھی ہے اور اگر اللہ کسی کمزور بندے کی مدد پر آجائے تو اسے ناقابل شکست مسلم یا مسلمہ بنادیتا ہے۔

اللہ اکبر،اللہ واحد القہار
الحمدللہ رب العالمین

Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.