وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

ایک ملحد کے طور پر، کیا میں جہنم کا پابند ہوں؟ اور کیا میں اس کا مستحق ہوں؟

ذیشان ارشد

February 13, 2023

ملحد بننا تمہارا اپنا فیصلہ تھا، تمہیں خدا نے ملحد بننے پر مجبور نہیں کیا لہذا اگر تم جان بوجھ کر ملحد رہ کر زندگی گزارنا چاہتے ہو اور اسی طرح مرنا چاہتے ہو تو بے شک ایسی حالت میں مرجانے پر اللہ تمہیں ہمیشہ کے لیے جہنم میں پھینک دے گا اور تم خود اپنے آپ کو جہنم کا مستحق بناوگے کیونکہ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا لیکن وہ کافروں کو ان کے کفر کی وجہ سے بہت دردناک سزا دیتا ہے۔ اسی لیے اس نے جہنم بنائی ہے۔

دوسری بات یہ کہ تم ماں کے پیٹ سے ملحد بن کر نہیں آئے تھے۔ تمہیں اللہ نے مسلمان بنایا تھا۔ دنیا کا ہر بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے مسلم بن کر باہر آتا ہے۔ یہ قصور بچوں کے والدین کا ہے جو اپنی گمراہی اپنے بچوں میں ٹرانسفر کردیتے ہیں اور انہیں بھی زبردستی باطل مذہب پر لگادیتے ہیں۔

اس بات کا ثبوت کہ ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے یہ پیدائشی بچے ہیں جو اپنے منہ سے صرف ایک خدا "اللہ" کا نام بول رہے ہیں جبکہ تمہیں بحیثیت ملحد یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ دنیا میں ہزاروں سے ذیادہ خداوں کے نام پر ہزاروں سے ذیادہ مذاہب بنے ہوئے ہیں اور ہر مذہب کا پیروکار یہ دعوی کرتا ہے کہ صرف اس کا مذہب اور اس کا خدا سچا ہے۔

اکثر مذہبی پیروکار جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور جھوٹی کہانیوں کو لکھ کر جھوٹے خدا تیار کرلیتے ہیں اسی لیے پیدائشی بچوں نے صرف اللہ کے حکم پر صرف اللہ کا نام بول کر ہمیشہ کے لیے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف اللہ ہی اس کائنات کا خدا ہے اور وہی انسانوں کو ان کی ماوں کے پیٹ میں تیار کرتا ہے۔

ایسا کیسے ممکن ہے کہ پیدائشی بچے بغیر اسکول، بغیر کالج، بغیر یونیورسٹی، بغیر مدرسہ، بغیر کسی استاد اور بغیر کسی ٹریننگ کے صرف "اللہ" ہی کا نام بول رہے ہیں؟

یہ بات تو عقل کے بھی خلاف ہے اور فزکس سائنس کے قوانین کے بھی خلاف ہے لہذا اگر تم اپنی عقل استعمال کرسکتے ہو تو پھر اللہ کے معجزات دیکھنے کے بعد اور غور و فکر کرنے کے بعد اور اگر شک و شبہات ہوں تو سچا دین ویب سائٹ پر موجود تحقیات کو پڑھنے اور چیک کرنے کے بعد تم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوجاو اور فیصلہ کرلو کہ آئندہ کبھی کسی ملحد، عیسائی، یہودی، مسلم، ہندو، بدھست وغیرہ کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہیں کروگے بلکہ پہلے تحقیق کرو گے کہ جو بات تمہیں سنائی جارہی ہے اس کا کوئی پریکٹیکل ثبوت ہے یا نہیں؟

میں نے تمہیں قرآن یا حدیث یا کسی مذہبی کتاب کا کوئی ریفرینس نہیں دیا کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں اللہ کو خدا ثابت کرنے کے لیے۔ اس کام کے لیے اللہ نے خود ہی انتظام کردیا ہے اپنی غیرجانبدار مخلوقات کے ذریعہ۔ میرا کام بس اتنا تھا کہ تمہاری توجہ اللہ کے اصلی معجزات کی طرف کردوں۔

یہ حق تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے آچکا۔ اب اگر تم ملحد کے طور پر رہو گے اور اس کے باوجود ملحد رہ کر مرگئے اور اپنی عقل سے کام نہ لیا تو بے شک پھر اللہ کا یہ دعوی تمہارے حق میں درست ہوگا اور وہ تمہیں جہنم میں ہمیشہ کے لیے پھینک دے گا اور تمہارا کوئی دوست یار اللہ کے مقابلہ پر تمہیں بچانے نہیں آسکے گا قیامت کے دن۔

Quran: 2.161-162

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ اُولٰٓٮِٕكَ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةُ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏ 

ترجمہ:  یقیناً جو کفار اپنے کفر میں ہی مرجائیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ جس میں یہ ہمیشہ رہیں گے، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی۔

اور یہ اس لیے کہ پہلے تمہیں علم نہ تھا لیکن اب تمہیں علم مل چکا۔ اب ہدایت کے بدلے گمراہی پر رہنا تمہارا اپنا ذاتی فیصلہ ہوگا۔ اس لیے پھر بتادوں کہ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔

Powered by Froala Editor


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.