وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اگر اللہ رحم دل ہے تو وہ لوگوں کو جہنم میں جانے سے کیوں نہیں روکتا؟

ذیشان ارشد

February 03, 2023

بے شک اللہ رحم دل ہے مگر وہ انصاف بھی کرتا ہے۔
اللہ نے جہنم کافروں کے لیے بنائی ہے۔
اللہ نے جنت مسلمانوں کے لیے بنائی ہے۔
اللہ نے تمام انسانوں کو ماوں کے پیٹ میں تخلیق کیا۔
اللہ نے تمام انسانوں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی۔
اللہ نے اکیسویں صدی میں ماوں کے پیٹ سے نکلے بچوں کے منہ سے اپنا نام بلواکر دکھادیا۔
اللہ نے انسانوں کو عقل دی اور فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔
اب اس کے بعد بھی کوئی انسان اپنی عقل استعمال نہ کرے اور کافر رہ کر مرنا چاہے تو اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟
اگر کوئی انسان کافر بن کر ہیمشہ کے لیے جہنم میں جانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی اور فیصلہ ہے، اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟
اگر کوئی انسان مسلم بن کر ہیمشہ کے لیے جنت میں جانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی اور فیصلہ ہے، اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟

اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے نبیوں کو بھیجا اور آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قرآن نازل کرکے اوراکیسویں صدی میں اپنے کھلم کھلا معجزات دکھاکر ہمیشہ کے لیے ثابت کردیا ہے کہ صرف اللہ ہی اس کائنات کا بادشاہ اور مالک اور کنٹرول کرنے والا ہے۔

اس سے بڑی اللہ کی رحمت کیا ہے کہ ایک انسان ساری زندگی کافر رہ کر گزارے اور جب بھی چاہے اللہ سے معافی مانگ کر اسلام قبول کرلے تو اللہ اس کے ماضی کے تمام گناہ فورا معاف کردیتا ہے؟

کیا دنیا کا کوئی جج ہے جو اپنی عدالت میں کسی انسان کو معاف کردے جس نے ساری زندگی روزانہ ملک کے قانون توڑے ہوں؟

کیا دنیا کا کوئی فوجی ہے جو کسی باغی کو معاف کردے جبکہ وہ اس کے ملک کے خلاف روزانہ ساری زندگی کام کرتا رہے؟

کیا دنیا کا کوئی پولیس والا ہے جو کسی مجرم کو معاف کردے جبکہ وہ اس کے شہر کے لوگوں کے خلاف روزانہ ساری زندگی کام کرتا رہے؟

اللہ نے موت سے پہلے تک توبہ کرنے کی مہلت دے رکھی ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی کفر پر مرنا چاہے تو اس سے بڑا احمق کون ہوگا؟ اب بھی کوئی اپنی غلطی نہ مانے اور اللہ کو ذمہ دار ٹھہرائے تو اس سے بڑا جاہل کون ہوگا؟

اب یہ سب جاننے کے بعد بھی کوئی انسان کفر کرے اور کافر رہ کر مرنا چاہے تو اس سے بڑا بدنصیب اور کون ہوگا؟

بے شک اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا بلکہ اکثر لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔


اللہ انصاف کرنے والا ہے، اللہ معاف کرنے والا ہے، اللہ سخت سزا دینے والا بھی ہے۔

جو لوگ ماننا چاہتے ہیں وہ اپنے فائدے کے لیے کریں گے۔
جو کفر کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ہی نقصان کے لیے کریں گے۔

اللہ تمام جہان والوں سے بے نیاز ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.