یہ بات سو فیصد طے ہے میرے تمام تر روحانی تجربات کی روشنی میں کہ بادلوں کو صرف اللہ چلاتا ہے، ملاتا ہے، ادھر ادھر حرکت دیتا ہے، مختلف رنگوں میں تبدیل کرتا ہے، جدھر چاہے انہیں حرکت دیتا ہے اور جہاں چاہے ان بادلوں کے ذریعہ آسمان سے پانی برسادیتا ہے اور جہاں چاہے زمین کو خشک پڑا رہنے دیتا ہے۔
اگر کسی مسلم کو اس میں کوئی ذرہ برابر بھی شک و شبہ ہے تو میں اسے چیلنج دیتا ہوں کہ وہ آسمان پر موجود بادلوں کو حکم دے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کرکے کہ وہ تمام بادل اس کے حکم سے غائب ہوجائیں اور اس وقت پورا آسمان بادلوں سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا ہو اور بادلوں کے چلے جانے اور غائب ہوجاںے کا ایک فیصد امکان بھی نہ ہو۔ ایسا تب ہی ممکن ہے جب کہ موسم ٹھنڈا ہو اور بارش جیسا منظر بن چکا ہو سرمئی بادلوں کے جھرمٹ سے اور وہ بادل کیمرہ آن کرنے کے بعد صرف 10 منٹ کے اندر غائب ہوجائیں، سورج میں گرمی بڑھ جائے، آسمان کا منظر صاف ہوجائے، موسم بدل کر ٹھنڈے سے گرم ہوجائے۔
کیا کوئی مسلم ہے جو اللہ کے وجود پر شک کرتا ہو اور ایسا کارنامہ سرانجام دے کر دکھاسکے؟
نہیں، دنیا کا کوئی مسلم نہیں جو اللہ کو خدا ماننے پر شک میں مبتلا ہو اور اللہ کا نافرمان ہو اور اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کی رسالت کے بارے میں شک میں مبتلا ہو اور وہ ایسا کوئی کارنامہ سرانجام دے سکے قیامات تک۔
دوسری جانب کیا کوئی غیرمسلم ہے پانچ ارب سے زائد دنیا کے انسانوں میں جو آسمان پر کسی مخصوص جگہ پر دعوی کرکے یہ کہے کہ اگر اس کا خدا چاہے گا تووہ اپنا نام اور اس کے مذہب کے بانی کا نام اس غیرمسلم کی بتائی ہوئی جگہ پر بادلوں کے ذریعہ لکھ کر دکھائے گا اور اس کا خدا ایسا پریکٹیکل طور پر مظاہرہ کرکے دکھادے؟
نہیں ہرگز نہیں۔ ایسا قیامت تک دنیا کا کوئی بھی غیرمسلم ہرگز نہیں کرسکتا۔ یہ بھی میرا ہمیشہ کے لیے چیلنج ہے۔
جبکہ اللہ واحد القہار جو اس کائنات کا رب العالمین اور شہنشاہ ہے وہ چند منٹوں کے اندر بادلوں کو صاف و شفاف کرکے دکھاچکا ہے اور بادلوں کے ذریعہ اپنے نام "اللہ" اور اپنے آخری نبی کا نام "محمد" بھی بادلوں کے ذریعہ لکھ کر دکھاچکا ہے اور دونوں ایونٹ میں شامل تھا "لیجنڈ آف اللہ" لہذا یہ بات ہمیشہ کے لیے بادلوں کے ذریعہ اکیسویں صدی میں کیمرہ ریکارڈنگ پر آچکی ہے بطور ناقابل شکست ثبوت کہ اللہ جب چاہے ایسا کرسکتا ہے لیکن اللہ کے مقابلہ پر کوئی خدا نہیں جو ایسا کرکے دکھاسکے اپنے کسی پیروکار کے لیے۔
آسمان و زمین کے درمیان ہواوں میں معلق بادل صرف اللہ کے حکم کے پابند ہیں اور وہ جب چاہے جہاں چاہے انہیں تخلیق کرتا ہے اور جب چاہے جہاں چاہے انہیں غائب کردیتا ہے اور وہ جب چاہے جہاں چاہے انہیں کسی بھی صورت میں تبدیل کردیتا ہے اسی لیے بادل صرف اسی کے حکم سے اس کے نام "اللہ" یا "محمد" میں تبدیل ہوتے ہیں۔
کیا اب بھی کسی کو شک ہے؟
اگر ہاں تو وہ اللہ سے بادلوں کا کنٹرول چھین کر دکھادے اگر وہ سچا ہے
اللہ اکبر