وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا محمد اللہ کے رسول ہیں؟

ذیشان ارشد

January 02, 2023

بے شک محمدﷺ صرف اللہ کے آخری رسول ہیں ہمیشہ کے لیے اور میرے اس دعوی پر نیچر کے ذریعہ اللہ نے گواہی دے رکھی ہے اکیسویں صدی میں کہ صرف محمد ہی اللہ کے سچے اور آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔



اس ویڈیو میں بادلوں، مچھلی، پتے، پھل پر قدرتی طور پر "محمد" نام لکھا ہوا ظاہر ہوا ہے اور نیچر صرف کائنات کے خدا کے کنٹرول میں ہے جس کا ذاتی نام "اللہ" ہے تو ظاہر سی بات ہے کہ یہ سب نام صرف اتفاق سے ظاہر نہیں ہوئے بلکہ اللہ نے اپنے حکم اور قدرت سے انہیں لکھ کر دکھایا ہے تاکہ دنیا کے تمام انسان اور جنات یہ بات جان لیں کہ محمد اللہ کے آخری رسول ہیں۔

محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں، قرآن 48.29

اور جو کوئی اسلام قبول کیے مرے گا اس کے ساتھ کیا ہوگا؟

جو شخص اسلام کے سوا اور دین تلاش کرے، اس کا دین قبول نہ کیا جائے گا اور وه آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا، قرآن 3.85

لہذا عقلمند انسان کو چاہیے کہ اپنی موت سے پہلے فوری طور پر صرف اسلام کو سچا دین تسلیم کرلے اور محمدﷺ اور ان کے رب "اللہ" پر ایمان لے آئے جس نے ساتویں صدی میں اپنی آخری آسمانی کتاب "قرآن" نازل کی تھی۔

اگر قرآن اللہ کا کلام نہ ہوتا اور محمدﷺ اللہ کے آخری نبی نہ ہوتے تو نیچر کے ذریعہ نہ کبھی اللہ کا نام ظاہر ہوتا اور نہ کبھی محمدﷺ کا نام ظاہرہوتا۔

بے شک یہ سب کچھ عقل والے انسانوں اور جنات کے لیے کھلی نشانیاں ہیں۔

عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں گے اور خود ان کی اپنی ذات میں بھی یہاں تک کہ ان پر کھل جائے کہ حق یہی ہے، کیا آپ کے رب کا ہر چیز سے واقف و آگاه ہونا کافی نہیں، قرآن 41.53

کہہ دیجئے، کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں وه عنقریب اپنی نشانیاں دکھائے گا جنہیں تم پہچان لو گے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو اس سے آپ کا رب غافل نہیں، قرآن 27.93


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.