وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا اللّٰہ نے صرف قرآن ہی کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے؟

ذیشان ارشد

December 29, 2022

اس حوالے سے مسلمانوں میں بہت شدید غلط فہمی پائی جاتی ہے۔

مسلمانوں کا ایک طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ اللہ نے صرف قرآن کو محفوظ کیا ہے اور احادیث رسولﷺ کو انسانوں نے جھوٹ اور سچ ملاکر بخاری مسلم وغیرہ کے نام سے لکھ دیا ہے لہذا وہ شک و شبہات میں گرفتار ہوکر انکار حدیث کے فتنہ میں گرفتار ہوجاتے ہیں اور ہر حلال و حرام کے لیے انہیں صرف قرآن کی رٹ لگانے کی عادت ہوجاتی ہے اور اس طرح ان کے دلوں سے احادیث رسولﷺ کی اہمیت ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ایسی صحیح احادیث کا بھی انکار کرنے لگ جاتے ہیں جو ان کی عقل اور سوچ کے معیار کے خلاف نظر آرہی ہوں حالانکہ جس طرح اللہ نے سنی مسلمانوں کے ذریعہ قرآن کی حفاظت کا انتظام کروایا ہے اسی طرح اللہ نے احادیث رسولﷺ کی حفاظت کا بھی الہامی طور پر انتظام کروارکھا ہے اور سمجھداروں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے کہ جس طرح قرآن کی ہزاروں آیات سنی مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہوجاتی ہیں اسی طرح اگر کوئی سنی مسلم احادیث رسولﷺ حفظ کرنا چاہے تو وہ ہزاروں یا لاکھوں احادیث بھی حفظ کرسکتا ہے جبکہ سنی مسلمانوں کے مقابلہ پر دنیا کے تمام غیرمسلم اپنی مذہبی کتابوں کو سو فیصد مکمل حفظ نہیں کرسکتے اور اس کام سے ہمیشہ عاجز رہیں گے۔

یہ ایک جیتا جاگتا پریکٹیکل ثبوت ہے کہ روئے زمین پر لاکھوں حافظ قرآن مسلم بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین وغیرہ چل پھر رہے ہیں جبکہ ان کے مقابلہ پر روئے زمین پر ایک بھی کافر نہیں جو اپنی مذہبی کتاب کا حافظ ہو۔ کیا یہ معجزہ کافی نہیں اس بات کے اطمینان کے لیے اللہ نے قرآن کی کیسی شاندار الہامی حفاظت کی ہے؟

جس اللہ واحد القہار نے لیجنڈری قرآن کے لیے ایسی اعلی حفاظت قائم کررکھی ہو وہ اپنے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے حوالے سے کیونکر غافل رہ سکتا تھا؟

اس حوالے سے یہ دو لنک چیک کیجئے

۱- کیا اللّٰہ نے صرف قرآن ہی کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے؟

۲- قرآن کی حفاظت کے لیےاللہ کا حیرت انگیز انتظام

اس موضوع پر تفصیل سے وضاحت کردی گئی ہے اور ان شاء اللہ آپ کی بہت سی الجھنیں سلجھ جائیں گی اللہ کے فضل سے اگر آپ واقعی ہدایت کی تلاش میں ہیں اور سچائی کو قبول کرلیتے ہیں۔ 


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.