وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اگر غیر مسلم ہمارے پیارے نبی محمدﷺ کی توہین کریں تو میں کیا کروں؟

ذیشان ارشد

December 28, 2022

اس ویڈیو میں تم دیکھ سکتے ہو کہ مسلمانوں نے اللہ کا نام پرندوں کی غذا کے ذریعہ لکھ کر سڑک پر رکھا ہوا ہے جہاں لوگ چل پھر رہے ہیں اور یہ پرندے حضرت محمدﷺ کے خدا "اللہ" کے نام کو نہیں کھارہے لیکن جب ان مسلمانوں نے حضرت محمدﷺ کے خدا "اللہ" کے نام کو مٹادیا تب پرندوں نے اسی غذا کو کھالیا۔



حضرت محمدﷺ کے خلاف گستاخیاں کرنے والے تمام غیرمسلموں کے سامنے ہر پلیٹ فارم پر جہاں تم سے ممکن ہوسکے یہ ویڈیو پیش کرو اور ان سے کہو کہ اگر انہیں اس ویڈیو میں موجود معجزہ پر کوئی شک ہے جو اللہ نے اپنے حکم سے دکھایا ہے تو وہ غیرمسلم بھی اپنے معبودوں کی مدد سے ایسا معجزہ پیش کرواکر دکھادیں اگر ان کے خدا سچے ہیں

اور یہ میرا چیلنج ہے کہ تمام غیرمسلموں کے تمام خداوں کے ناموں کو بھوکے پرندے کھاجائیں گے اور وہ سب ایسا حقیقی معجزہ پیش کرنے سے قیامت تک عاجز رہیں گے کیونکہ تمام پرندوں کو کنٹرول کرنے والا سچا خدا صرف "اللہ" ہے جس کا دعوی اس نے قرآن میں کررکھا ہے

"کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں، جنہیں بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں، بیشک اس میں ایمان ﻻنے والے لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں" (لیجنڈری قرآن، 16.79)


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.