وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا آپ کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا ہے؟ اگر نہیں تو دنیا میں ایسے لوگ کیوں ہیں جو خدا کو مانتے ہیں؟

ذیشان ارشد

December 25, 2022

بے شک میرے پاس اس بات کا سو فیصد یقینی اور پریکٹیکل ثبوت موجود ہے کہ خدا موجود ہے۔

مجھے اس نے کائنات میں موجود ہواوں، بادلوں، پرندوں، بجلیوں، آندھی طوفانوں، جانوروں، کیڑے مکوڑوں، مردہ کیڑے مکوڑوں، سمندر، جہاز، ریگستان، آگ، مٹی وغیرہ کے ذریعہ اپنے معجزات دکھائے ہوئے ہیں۔

دنیا میں جتنے بھی لوگ خدا کو مانتے ہیں وہ سب کے سب صرف ایک غلطی کررہے ہیں کہ آپس میں مل کر اس بات پر اتفاق نہیں کرتے کہ کائنات کے ایک سچے خدا کو تسلیم کرلیں۔ اسی لیے دنیا کے تمام لوگ آپس میں ایک خدا کے وجود پر متفق نہیں اور پوری دنیا میں جنگیں اور قتل و غارت اور بے سکونی ہے۔

جہاں تک خدا پر یقین کی بات ہے تو خدا کے وجود پر یقین رکھنے والے تمام لوگ سو فیصد درست ہیں کیونکہ پوری کائنات اور اس کے نظام کو صرف ایک ہی خدا کنٹرول کررہا ہے جو اس وقت میرے ساتھ ہے اور وہی میرا سب سے بڑا مددگار اور دوست ہے جو اپنے معجزات مجھے دکھاتا رہتا ہے جب وہ چاہتا ہے۔

اس کا ذاتی نام صرف "اللہ" ہے۔

اگر آپ اللہ کے کھلے معجزات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی جاکر یوٹیوب چینل God of Nature ALLAH پر جاکر انہیں دیکھئے اور اللہ کے وجود پر اپنے دل کو اطمیان دلاکر مطئن کرلیجئے کیونکہ مصنوئی خداوں کے اختیار میں ایسا کچھ بھی کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ سب اللہ کا فضل ہے اور وہ جسے چاہے اسلام کی ہدایت سے نواز دیتا ہے۔ جو لوگ اپنی عقل استعمال نہیں کرتے اللہ ان پر کفر کی گندگی ڈال دیتا ہے۔

اللہ اکبر

Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.