وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

فرشتے، جنات اور انسان

ذیشان ارشد

December 23, 2022

اللہ نے مٹی بنائی اور مٹی کے ذریعے مرد انسان بنادیا پھر مرد کی پسلی کے ذریعہ عورت بنادی اور مرد اور عورت کے درمیان سیکس کے نتیجے میں نکلنے والے پانی کی بوند کے ذریعہ چھوٹا سا بچہ بنادیا اور پھر اس طرح دیگر انسانوں کو مرد اور عورت کے ملاپ سے پوری دنیا میں پھیلادیا۔

اللہ نے عورت کے پیٹ کو بچہ تخلیق کرنے کے لیے بطور مشین تیار کیا جہاں پانی کی بوند جب داخل ہوجاتی ہے تو اللہ کے تیار کردہ سسٹم کے ذریعہ وہ انسانی روپ میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور پھر وہ اپنی ۹ ماہ کی طے شدہ مدت گزار کر ماں کے پیٹ سے باہر نکل آتا ہے اس کی شرمگاہ کے ذریعہ (اسی لیے ایک بچہ خدا کا بیٹا یا خدا ہرگز نہیں ہوسکتا) یا پھر جدید میڈیکل سائنس کے علوم جاننے والے اپنی مشینوں کے ذریعہ آپریشن کرکے براہ راست عورت کا پیٹ چاک کرکے اس بچہ کو باہر نکال لیتے ہیں خواہ وہ زندہ حالت میں ہو یا مردہ حالت میں ہو۔

اسی طرح اللہ عورت کے پیٹ میں بچہ کو تیار کرکے زندہ انسان سے مردہ انسان کی صورت میں باہر نکالتا ہے یا زندہ انسان کی صورت میں باہر نکالتا ہے۔

جب کوئی ماں کے پیٹ میں بن رہا ہوتا ہے اور باہر نکل آتا ہے تو یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ خدا یا خدا کا بیٹا تو ہرگز نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ اپنی ماں کے پیٹ میں کسی کے ذریعہ تیار ہوا۔ وہ تیار کرنے والا صرف اللہ واحد القہار و رب ذولاجلال ہے۔

ماں کے پیٹ کے اندر بچوں کے بننے کا عمل اللہ کی قدرت کی نشانیاں اور کمالات ہیں جسے دنیا کے انسانوں نے اللہ کے دیے ہوئے علوم کی بدولت جان لیا ورنہ وہ اس بات پر ہرگز قادر نہ ہوتے کہ یہ سب کچھ جان سکیں کہ عورت کے پیٹ کے اندر اللہ کے حکم سے کیا چیز بن رہی ہے۔



تو یہاں ایک انسان کو سوچنا چاہیے کہ حضرت محمد رسول اعظمﷺ نے ایک ہزار چار سوسال پہلے بغیر مشینوں کے کس طرح یہ بات بتادی؟

اور کس نے محمد رسول اعظمﷺ کو یہ خبر دی تھی کہ عورت کے پیٹ کے اندر یہ سب مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ایک پانی کی بوند کو؟

جب اکیسویں صدی کے انسانوں نے اس بات کو جان لیا ہے کہ پانی کے ذریعہ ایک بچہ کی تیاری اس کی ماں کے پیٹ کے اندر کس طرح ہوتی ہے تو پھر دنیا کے تمام انسانوں کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ اس بناوٹ کو تیار کرنے والا خدا کون ہے اور اس کا ذاتی اور اصلی نام کیا ہے؟

لیکن ایسا نہ ہوا بلکہ پانچ ارب سے ذائد انسانوں نے اللہ کا انکار کرکے رکھا ہوا ہے اور تم دیکھ سکتے ہو کہ اللہ نے اپنے بنائے ہوئے بچوں کے منہ سے اپنے ذاتی نام کی گواہی دلواکر یہ معجزات ظاہر کردیے کہ ان سب کا خدا صرف "اللہ" ہے۔

یہ بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے باہر نکلنے کے بعد صرف "اللہ" کا نام پکاررہا ہے اسی اللہ کے حکم سے جو کہ ایک واضح اور جیتا جاگتا معجزہ ہے اور ہر اس شخص کے لیے ایک کھلی نشانی ہے جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے تاکہ وہ اپنے یقین کو پختہ کرلے اور اسلام کی سچائی پر مطمئن ہوجائے اور ہر وہ شخص جو غیرمسلم ہے وہ اس بات کو جان لے کہ اللہ ہی تمام انسانوں کا خالق ہے اور انہیں ان کی ماوں کے پیٹ میں تخلیق کرتا ہے اپنی قدرت اور حکم سے جس کا اس نے قرآن میں یہ دعوی کیا تھا ساتویں صدی میں حضرت محمدﷺ پر نازل کرکے؟

یہاں معلوم ہوا کہ تمام طاقتیں اور قدرتیں اللہ ہی کو حاصل ہیں اور اسی نے جنات کو آگے کے شعلے کے ذریعہ بنایا اور فرشوں کو نور کے ذریعہ بنایا اور دونوں کی اپنی جگہ پر اہمیت ہے لیکن انسان کو فرشوں اور جنات پر فضیلت اور برتری حاصل ہے لہذا کوئی بھی انسان خود کو حقیر نہ سمجھے اور نہ ہی دوسرے انسان کو حقیر سمجھے بلکہ تمام انسان آپس میں برابر ہیں انسان ہونے کے ناطے مگر یہ کہ تقوی اور اللہ کے عطاکردہ فضل سے کسی کو کسی پر فضیلت حاصل ہو اور اس کا فیصلہ کرنا صرف اللہ ہی کا کام ہے اور وہی سب کچھ جاننے والا ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.