وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا آپ کے خیال میں اللہ موجود ہے؟ قرآن میں جو کچھ لکھا ہے اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

ذیشان ارشد

December 15, 2022

اگر مجھے خیالات پر چلنا ہوتا تو دنیا کے بہت سے مذاہب کے درمیان کنفیوزن میں پڑا رہتا کیونکہ خدا کے نام پر دنیا بھر کے انسانوں کو صدیوِں سے بے وقوف بنانے کا دھندا چل رہا ہے جس کے خلاف بولنے اور لکھنے کی ہمت و جرات اکثر انسانوں میں نہیں اور اگر کوئی سچائی بیان کرنے لگے تو اس کے خلاف باطل خداوں کے پیروکار متحد ہوکر دشمنی پر کھڑے ہوجاتے ہیں اپنے جھوٹے اور من گھڑت مذاہب کو ڈیفینڈ کرنے کے لیے اور جن باطل خداوں کے نام پر انہوں نے اپنے مذاہب ایجاد کر رکھے ہیں ان کی اتنی بھی حیثیت اور طاقت نہیں کہ مچھر کا پر بھی بناسکیں۔

مجھے اللہ نے اپنے ذاتی نام کی کھلی نشانیاں آسمان اور زمین کے درمیان دکھائی ہیں۔ اللہ نے مجھے مردے زندہ کرکے دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے سورج، بادلوں، ہواوں، بارش، آندھی طوفانوں، گرمی، سردی، طوفانوں کے ذریعہ اپنے کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے اپنی قدرت اور طاقتوں پر مطئمن کیا ہے۔

ان سب کے ہوتے ہوئے میں اللہ کو صرف خیال کی بنیاد پر نہیں مانتا بلکہ میرے پاس اللہ کے وجود پر کھلم کھلا اور روشن دلائل اور ناقابل شکست ثبوت ہیں جو میری ذاتی ویب سائٹ پر دنیا بھر کے تمام انسانوں کے لیے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل مذہبی پلیٹ فارم  پر بھی اسلام کی سچائی پر غیرجانبدار اور ناقابل شکست قابل مشاہدہ نیچرل ثبوت و شواہد موجود ہیں ان کے لیے جو واقعی سچے دین کی تلاش میں ہیں۔

جہاں تک قرآن کی بات ہے تو یہ کائنات کے بادشاہ کی کتاب ہے۔ اس نے اس کتاب کے اندر جتنے بھی دعوے کیے ہیں ان کے حوالے سے پریکٹیکل وہ اسی فزیکل دنیا میں دکھارہا ہے اور ماضی میں بھی دکھاچکا ہے۔ بے شک اکثر لوگوں کی اس کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

اس کے لیے میں صرف ایک چھوٹی سی لیکن بہت پاورفل مثال پیش کروں گا ثبوت کے ساتھ کہ دنیا کا ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے اور پیدائشی طور پر "اللہ" کے نام کو جانتا ہے لیکن دنیا کے اکثر انسان اس بات کو نہیں جانتے۔

یہ رہے قرآن میں اللہ کے چند دعوے نومولود بچوں کو ان کی ماوں کی پیٹ میں بنانے کے حوالے سے

3.6 - وه ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس کے سواکوئی معبود برحق نہیں وه غالب ہے، حکمت واﻻ ہے۔

16.78 - اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے کہ تم شکر گزاری کرو.

36.77 - کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.

30.30 - پس آپ یک سو ہو کر اپنا منھ دین کی طرف متوجہ کر دیں۔ اللہ تعالیٰ کی وه فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے بنائے کو بدلنا نہیں، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے.

 اور یہ رہے تین نومود بچے جو ماں کے پیٹ سے نکلنے کے بعد رونے کے بجائے صرف "اللہ" کا نام پکار رہے ہیں




یہ اس لیے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے اور حضرت محمدﷺ نے ساتویں صدی میں ہر بچہ کے مسلم پیدا ہونے کے حوالے سے سچ بتادیا تھا۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی، یا مشرک بناتے ہیں عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! جو اس سے پہلے ہی مر جائے؟  آپ نے فرمایا: اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 92 (1383)، والقدر 3 (6592)، صحیح مسلم/القدر 6 (2658)، سنن ابی داود/ السنة 18 (4714) (تحفة الأشراف: 12476)، و موطا امام مالک/الجنائز 16 (52)، و مسند احمد (2/244، 253، 259، 268، 315، 347، 393، 471، 488، 518) (صحیح)»

اس دور میں کیمرے ایجاد نہیں ہوئے تھے لیکن اکیسویں صدی میں یہ بات واضح اور روشن ہوکر سامنے آچکی ہے کیونکہ بہت سے پیدائشی بچوں نے صرف ایک خدا "اللہ" کا نام پکار کر اپنے منہ سے گواہی دے دی ہے کہ واقعی ہر بچہ صرف مسلم پیدا ہوتا ہے لہذا یہ ثابت ہوگیا کہ ہر بچہ کا دین صرف اسلام ہوتا ہے اور بعد میں اس کے والدین اس کو ہندو، عیسائی، یہودی، مجوسی، مشرک وغیرہ بنادیتے ہیں۔

جب یہ ثابت ہوچکا کہ صرف اللہ ہی سچا خدا ہے اور قرآن اسی اللہ کی کتاب ہے تو اب سوائے اللہ پر ایمان لانے اور حضرت محمدﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنے اور اسلام قبول کرنے کے سوا غیرمسلموں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ بے شک اللہ کفر کی گندگی ان پر ڈالتا ہے جو اپنی عقل استعمال نہیں کرتے۔

10.100 - حاﻻنکہ کسی شخص کا ایمان ﻻنا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے.


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.