وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا مذہبی لوگ مجھے قائل کر سکتے ہیں کہ خدا موجود ہے؟

ذیشان ارشد

December 15, 2022

جس انسان کو سچائی کی تلاش ہوتی ہے اسے کسی کو منوانے اور قائل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ انسان خود اپنی جستجو اور لگن کے تحت کام کرتے ہوئے سچے خدا کو تلاش کرلیتے ہیں اور خدا ان کی مدد کرتا ہے لہذا مذہبی لوگوں سے یہ امید رکھنا کہ وہ تمہیں قائل کریں حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ہزاروں صدیوں سے دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا آرہا ہے کہ خدا کے منکروں نے ایک تماشہ لگا رکھا ہے کہ وہ مذہبی لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں خدا کا وجود ثابت کریں حالانکہ ان انکار کرنے والوں کے سامنے جیتی جاگتی کائنات اور اس میں موجود نیچرل لشکر خود اپنے منہ سے سچے خدا "اللہ" کے نام کی گواہی دیتے رہتے ہیں اور "اللہ" اپنے نا م کو بادلوں ، پرندوں، جانوروں، درختوں، پتوں، پھولوں، پھلوں، سبزیوں وغیرہ کے اوپر لکھ کر دکھاتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے تمام لوگ جو بہت عقلمند ہونے کے دعویدار ہیں وہ خدا کے معاملے میں انتہائی بودے اور احمق ہی ثابت ہوئے ہیں کہ ان کی اکثریت یہ سب جان لینے اور اپنی آنکھوں سے صرف اللہ کے کھلے معجزات دیکھ لینے کے باوجود کہتی ہے کہ یہ کوئی ثبوت نہیں اور دوسری جانب خود اپنے باطل خداوں کے ایسے اختیارات ثابت کرنے میں سو فیصد ناکام بھی ہیں ہمیشہ کے لیے۔

دنیا کے کسی بھی مذہبی انسان کو خدا کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ خدا نے اپنے وجود کو خود ہی ثابت کردیا ہے۔ اب یہ بات خدا کے منکروں اور باطل خداوں کے پیرکاروں کو بھی سمجھنے کی شدید ضرورت ہے جو دنیا بھر کے پانچ ارب سےزائد انسانوں کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعہ صدیوں سے بےوقوف بناکر لوٹ مارکررہے ہیں باطل خداوں کے نام پر حالانکہ اللہ واحد القہار نے ان باطل خداوں اور ان کے باطل مذاہب کے لیے کوئی سند نہیں اتاری اور کبھی جھوٹے خداوں کی پوجا پاٹ کرنے کا حکم نہیں دیا۔

یہ سب دنیاوی کھیل تماشہ اور شہرت پانے کی غرض سے دنیا کے انسانوں کو اپنی غلامی میں رکھنے کا ڈرامہ رچایا گیا ہے جو آج تک جاری و ساری ہے اور مسلمانو ں کے اکثر مذہبی و روحانی پیشواوں میں یہ ہمت و جرات نہیں کہ وہ کھل کر عالم دنیا کے تمام باطل مذاہب کے بڑے بڑے مذہبی و روحانی و جادوئی و سائنسی پیشواوں کے سامنے گلوبل میڈیا پر دبنگ اعلان کرکے یہ کہہ سکیں کہ دنیا کے تمام غیرمسلم باطل اور جھوٹے خداوں کے پجاری ہیں اور سچے خدا اللہ کے مسلم پیروکاروں پر جان بوجھ کر ظلم و ستم کررہے ہیں۔

اگر تمہیں واقعی خدا کی تلاش ہے اور تم اپنی تلاش میں سچے ہو تو اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات اور کھلی نشانیاں تمہارے لیے کافی ہیں جو  معجزات سیکشن میں موجود ہیں اور میرے یوٹیوب چینل  پر ان کے حوالے سے بے تحاشہ ویڈیوز بناکر لوڈ کردی گئی ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں اور اللہ کے مشن کو پورے عالم پر غلبہ دینے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے لیے کسی قسم کی جنگ اور گالی گلو چ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ صرف ایک روحانی جنگ ہے اور روحانی طاقتوں اور روحانی معجزات کے ذریعہ ہی اللہ کے حکم اور فضل سے کافی ہے جس کا مقابلہ کرنا روئے زمین کے تمام کافروں، منافقوں، مرتدوں، گستاخوں، حاسدوں، باغیوں اور نافرمانوں کے لیے ہمیشہ کے لیے ناممکن ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.