وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "خدا" کی ضرورت ہے؟

ذیشان ارشد

December 12, 2022

اگر انسانوں کے ہاتھوں کا بنایا ہوا روبوٹ یہ سوال کرے کہ "بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "انسان" کی ضرورت ہے؟" تو کیا وہ روبوٹ احمق کہلائے گا یا اسے بنانے والے انسان احمق کہلائیں گے؟

اگر تمہاری نظر میں وہ روبوٹ احمق کہلائے گا تو تم عقل استعمال کرسکتے ہو لیکن اگر تمہاری نظر میں روبوٹ بنانے والے انسان احمق کہلائیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے۔

لہذا جو سوال تم خدا کو ماننے والوں پر لگارہے ہو اسے اپنی ذات پر اپلائی کرکے اپنے آپ کو خود ہی جج کرلو تمہیں اپنے اس احمقانہ سوال 'بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "خدا" کی ضرورت ہے؟' کا جواب مل جائے گا۔

امید ہے کہ میری بات سمجھ آگئی ہوگی اگر تم اپنی عقل استعمال کرسکتے ہو
اگر تم اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے تو پھر بے شک جو مرضی کرتے پھرو

Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.