وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

آپ کے لیے خدا کون ہے؟

ذیشان ارشد

November 12, 2022

میرے لیے خدا صرف وہی ہے جس نے نیچر کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "اللہ" لکھ کر مجھے مشاہدہ کروایا ہے اور نیچر کی مخلوقات کے منہ سے مجھے سنواکر دکھایا ہے لہذا میں نیچر کے ذریعہ خدا کے ذاتی نام "اللہ" کی پہچان ہمیشہ کے لیے سو فیصد یقین کامل کے ساتھ حاصل کرچکا اسی کے فضل سے

اس نے مجھے بادلوں کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "اللہ" اور "للہ" لکھ کر دکھایا
اس نے مجھے آگ کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "للہ" لکھ کر دکھایا
اس نے مجھے بلی کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "اللہ" سنوایا
اس نے مجھے درخت کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "اللہ" لکھ کر دکھایا

اس نے مجھے بجلیوں، درختوں، بادلوں، ریت، مچھلیوں، پرندوں، جانوروں، پتوں، بلیوں، کتے کے پلوں، شیر، مرغے مرغیوں اور دیگر نیچر کی مخلوقات کے ذریعہ اپنا ذاتی نام "اللہ" لکھ کر دکھایا اور ان کے منہ سے "اللہ" بلواکر بھی دکھایا

اس نے مجھے خواب میں اپنا ذاتی نام "اللہ" لکھ کر دکھایا
اس نے مجھ سے خواب میں ملاقات کرکے باتیں کی ہیں
اللہ ایک ہے
اللہ اکیلا خدا ہے
اللہ کا کوئی شریک نہیں
اللہ کا کوئی بیٹا نہیں
اللہ کا کوئی بھائی بہن نہیں
اللہ کے والدین بھی نہیں
اللہ کے برابر بھی کوئی نہیں
اللہ جیسا پوری کائنات میں کوئی نہیں
اللہ بہت طاقت ور ہے
اللہ جو چاہے وہ کرسکتا ہے
اللہ مردے زندہ کرسکتا ہے
اللہ سمندروں کو پھاڑ سکتا ہے
اللہ سورج کو مغرب سے نکال سکتا ہے
اللہ آسمان کے ٹکڑے کرسکتا ہے
اللہ بادلوں کو منٹوں میں ختم کرسکتا ہے
اللہ بے موسم پھلوں کو تخلیوق کرسکتا ہے
اللہ آندھی طوفان اور زلزلے پیدا کرسکتا ہے
اللہ ہواوں کے رخ کو بدل سکتا ہے
اللہ بغیر ہاتھ استعمال کیے ڈرائنگ کرسکتا ہے
اللہ بغیر کسی کا سہارا لیے پوری کائنات میں جہاں چاہے تصرف کرسکتا ہے
اللہ کبھی سوتا نہیں ہے
اللہ کبھی کھاتا نہیں ہے
اللہ کو کبھی واش روم کی ضرورت نہیں پڑتی
اللہ جس سے چاہے دنیا میں جہاں چاہے بات کرسکتا ہے
اللہ ساری مخلوقات کی ساری زبانوں میں ان سے بات کرسکتا ہے
اللہ تمام زبانوں کے تمام انسانوں کی آوازیں اور فریاد سن سکتا ہے
اللہ تمام زبانوں کی تمام مخلوقات کی باتیں اور ضرورتیں سنتا اور پوری کرتا ہے
اللہ زمین پر موجود اربوں چیونٹیوں کو روزانہ کھانا کھلاتا ہے
اللہ سمندر میں موجود اربوں مچھلیوں کو روزانہ کھانا کھلاتا ہے
اللہ زمین پر موجود اربوں درختوں کو روزانہ بناتا ہے
اللہ اربوں عورتوں کے پیٹ میں روزانہ لاکھوں کروڑوں بچے تخلیق کرتا ہے
اللہ اربوں مخلوقات کو روزانہ بے شمار کھانا کھلاتا ہے
اللہ اکیلا ہی پوری کائنات کے سارے نظام کو چلا رہا ہے
اللہ اکیلا ہی پوری کائنات پر حکمرانی کرنے والا شہنشاہ ہے
اللہ ہمیشہ سے ہے
اللہ ہمیشہ رہے گا
اللہ رب العالمین ہے

اللہ نے ساتویں صدی میں اپنے آخری نبی "محمد" صلی اللہ علیہ وسلم کو زمین پر بھیجا تاکہ وہ دنیا کے تمام انسانوں کو بتائیں کہ سچا خدا صرف ایک "اللہ" ہی ہے جو سب سے ذیادہ طاقتور ہے

لیکن اکیسویں صدی تک دنیا کے اکثر انسان اپنی تمام تر سائنس اور وائرلیس ٹیکنالوجی کے ذریعہ بھی یہ بات نہ جان سکے اور نہ ہی پہچان سکے اپنی کتابوں اور کہانیوں اور تمام تر سائنسی ریسرچ کے باوجود کہ نیچر کا بنانے والا اور اسے کنٹرول کرنے والا خدا کون ہے اور اس کا ذاتی نام کیا ہے؟

پھر اس کام کے لیے اس نے مجھے منتخب کرکے تیار کیا تاکہ دنیا کے انسانوں کو اس کے ذاتی نام "اللہ " کی پہچان کرواوں اور سب کو نچر کے ذریعہ بتاوں کہ صرف "اللہ" سچا خدا ہے اور اس کے نزدیک دین صرف "اسلام" ہے

تاکہ صدیوں سے کتابوں کے ذریعہ لڑنے جھگڑنے والے انسانوں میں نفرت ختم ہوسکے اور وہ اپنے مذہبی پیشواوں کی اندھی غلامی سے نجات حاصل کریں اور آزادی کے ساتھ صرف ایک خدا "اللہ" کی پوجا کریں اور صرف اسی کی عبادت کریں اور تمام مصنوعی خداوں کی پوجا سے رک جائیں اور اپنی عقل استعمال کریں

لیکن اسے پہچاننے کے لیے اکثر انسانوں نے اپنی "عقل" ہی استعمال نہ کی بلکہ بچپن سے سیکھے ہوئے عقائد اور باتوں پر یقین کرلیا بغیر نیچر سے گواہی حاصل کیے

ہر انسان کو اپنی "عقل" استعمال کرنے کی شدید ضرورت ہے اور اپنے بچپن سے سیکھے ہوئے باطل خیالات کے خلاف کانفیڈینس سے کھڑا ہونا ضروری ہے اور سچائی کو پوری ایمانداری سے قبول کرنا بھی ضروری ہے اور اپنی "انا" کے بت کو توڑ کر باہر نکلنا ضروری ہے تاکہ اسے کائنات کا بادشاہ "اللہ" اسلام کی ہدایت دے اور اسے وہ روشنی عطا کرے جس کے ذریعہ وہ اپنی زندگی کے اندھیروں سے باہر نکل آئے

بے شک جو انسان بھی نیچر کی گواہی کو تسلیم کرکے صرف "اللہ" کو سچا خدا کرے گا اس کے معجزات کو دیکھ کر تو اگر وہ "اللہ" کے دین "اسلام" کو اختیار کرکے دنیا سے جائے گا تو اسے ہمیشہ کی زندگی اور لافانی طاقتیں اور بڑے بڑے محل، بنگلے، کاریں، لگثری آیٹم، جنتی برانڈ کی مہنگی ترین چیزیں، قیمتی قالین، خوبصورت عورتیں، نوکر چاکر، بینک بیلنس، بڑے بڑے باغات اور دنیا سے بڑی زمین حکمرانی کرنے کے لیے ملے گی جہاں وہ ایک بادشاہ بن کر ہمیشہ کی جنت میں رہے گا "اللہ" نے جسے صرف "مسلمانوں" کے لیے رکھا ہوا ہے

سوال یہ ہے کہ کیا آپ "اللہ" کو پہچاننے کے لیے نیچر کی گواہی قبول کریں گے؟

اگر ہاں تو پھر "نیچر کا خدا اللہ" آپ کو مدد کرے گا

خوش آمدید اور سلامتی ہو اس پر جو حق کو قبول کرلے جب وہ اس کے سامنے پیش کردیا جائے

الحمدللہ رب العالمین
اللہ اکبر، اللہ واحد القہار


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.