اپنے آپ کو بہت بڑے محقق سمجھنے والے اور پاکستانی مسلمانوں کو انگریزوں کے ممالک سے موازنہ کرکے انہیں احساس کمتری میں مبتلا کرنے کا جرم کرنے والے انسانوں کو اقوام عالم کے حوالے سے غیرمسلم سائنسدانوں کی خبر یں تو بہت پہنچ جاتی ہیں جس کے وہ بہت دعوے کرتے ہیں اور اپنی تحریریں لکھتےہیں لیکن خود ایٹمی طاقت سے بھرپور اسلامی ملک پاکستان میں موجود مسلم سائنسدانوں کی طاقت سے وہ جاہل اور لاعلم ہیں۔
انہیں تو اتنا بھی علم نہیں کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان میں رہنے والے روحانی مسلم سائنسدان دنیا کے تمام ٹیکنیکل غیرمسلم سائنسدانوں سے زیادہ عروج اور ترقی پر ہیں اللہ کے فضل سے اکیسویں صدی میں بھی اور ماضی میں بھی رہ چکے نیز نیک مسلمانوں کی روحانی طاقت سے مصنوعی خداوں کے پیروکار نہ کبھی ماضی میں جیت سکے اور نہ کبھی قیامت تک جیت سکیں گے کیونکہ ان کا مددگار اللہ کے مقابلہ پر کوئی نہیں ہوسکتا اور نیک مسلمانوں کا مددگار خود اللہ واحدالقہار ہے اور آج بھی ان کی مدد کررہا ہے۔
ایسے نالائق محققین کو جاکر یہ خبر سنادو کہ پاکستان کے شہر ٹھٹھہ میں چوہڑ جمالی گاوں میں موجود صرف ایک شہید مسلم شاہ یقیق بخاری کی روح کے ذریعے لاعلاج مریضوں کے میڈیکل آپریشن اور علاج ہونے پر تحقیقات کا ہی یہ لوگ جائزہ لے لیں یا خود اپنی تحقیق کرلیں پھر دیکھنا کہ ان کے ہوش کیسے ٹھکانے لگیں گے غیرمسلموں کی ٹیکنیکل سمیت میڈیکل اور روحانی سائنس کی بھی کم علمی کا اعتراف کرنے کے لیے اگر یہ اپنی عقل استعمال کرنے کے لائق ہوں گے ۔