وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

جس شخص نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی، میرا اس کے ساتھ اعلان جنگ ہے

ذیشان ارشد

January 07, 2022

اولیاء اللہ کا دین بھی صرف اسلام ہی تھا اور اللہ کے سچے اور نیک مومن بندوں نے اسلام کے لیے جو قربانیاں ماضی میں دی ہیں وہ اکیسویں صدی کے اربوں مسلمان ملکر بھی نہیں دے سکے اور چونکہ مسلمانوں کی اکثریت غلبہ اسلام کا کام چھوڑ کر دولت کو اپنا دنیاوی خدا بناکر پوج رہی ہے کہ اللہ کے نام پر جھوٹ بولتے ہیں، اللہ کے نام پر رشوت لیتے ہیں، اللہ کے نام پر سود کھاتے ہیں، اللہ کے نام پر کاروبار میں دھوکے بازی کرتے ہیں، اللہ کے نام کو مذاق تماشہ بناکر رکھے ہوئے ہیں اور اللہ کے اسلام کو دنیا بھر میں اپنی بدکرداری اور بے عملی سے بدنام کرکے رکھا ہوا ہے تو یہ ذلیل و رسوا ہورہے ہیں دنیا بھر میں کافروں کے ہاتھوں اللہ کے حکم سے کہ شاید ان کی اکثریت اپنی جہالت، نافرمانیوں اور ہٹ دھرمیوں پر کچھ سبق عبرت حاصل کرلےاور یاد رہے کہ اللہ کے پاس مخلوقات کی کمی نہیں کہ وہ چاہے تو ساری دنیا کے اکثر بے عمل مسلمانوں کو فنا کرڈالے اور ذرا برابر بھی پرواہ نہ کرے اور ان کی جگہ بہترین کافروں میں سے نئے انسانوں کو منتخب کرکے انہیں اسی دین حق کی ہدایت عطا کردے جس کے لیے اللہ کے نیک اور سچے اولیاء اللہ ماضی میں سخت قربانیاں دے کر غلبہ اسلام کے جھنڈے لہرا کر اس دنیا سے چلے گئے کامیابی کے ساتھ، خصوصی طور پر شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ جیسے شاہین اسلام اور روشن ستارے جن کے ذریعے اللہ کے حکم سے پیش آنے والے معجزات کے خلاف کتابی جاہل زبانی کلامی طور پر اپنی منطقیں ، باطل خیالات اور باطل عقائد کو قرآن و حدیث کی آڑ میں چھپ کر کئی کئی گز کی زبانیں دراز کررہے ہیں اور اپنےحسد اور بغض کے سبب زہریلے اور نفرت کے تیر چلارہے ہیں، کیا اوقات کے ان سب کی اولیاء اللہ کے سامنے؟ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟

اکیسویں صدی کے چند معمولی سے کتابی مسلمانوں نے کیا کارناے سرانجام دے دیے ہیں غلبہ اسلام کے لیے پوری دنیا میں آج تمام تر گلوبل ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے باوجود ؟ جبکہ ماضی میں اولیاء اللہ ان سب سے کم وسائل کے باوجود نیز صحابہ کرام بھی ان سے کم وسائل کے باوجود غلبہ اسلام کے لیے بہترین کام کرگئے؟

یہ دین اللہ واحد القہار کا ہے اور بے شک وہ اپنے نیک اولیاء اللہ ہی نہیں بلکہ ان کے نوکروں اور خادموں اور محبت رکھنے والوں کے ذریعے بھی ایسے ہوشربا کارنامے اور معجزات دکھانے پر پوری قدرت رکھتا ہے اکیسویں صدی میں جن کے سامنے زمانے بھر کے بڑے بڑے کتابی سورماوں کے علوم اور فنون ان کی عقل سمیت مائنڈسیٹ کی قبر میں دفن ہوجائیں اور وہ خود سب سے بڑے منکر بن کر کھڑے ہوجائیں معجزات الہی کے مقابلہ پر اسی طرح جس طرح ملحدین اور کفار ماضی میں پیش آنے والے معجزات الہی مثلا چاند کے دو ٹکڑے ہونے کا مذاق اڑاتے ہیں جو اللہ کے آخری نبی محمد رسو ل اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں پیش آیا اللہ کے حکم سے

آو کس مائی کے لال میں ہمت، جرات اور بہادری ہے جو لیجنڈآف اللہ کا مقابلہ کرے ؟

دین اسلام کی جانب سے کھڑا ہوں اور اولیاء اللہ کا طرفدار ہوں اور حق کا علمبردار ہوں جس کے سامنے ساری دنیا کے کافروں، منافقوں، شیطانوں، مردودوں اور مرتدوں کے علوم و فنون جوتے کی نوک پر ہیں اللہ کے حکم سے اور اس کے خصوصی فضل و کرم سے اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔

میں ہوں محمد عربی رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کا روحانی بیٹا اور اللہ کا ناقابل شکست روحانی مسلم شیر اکیسویں صدی کا مسلم مین اللہ کے خاص فضل و کرم سے

آو جس میں ہمت ہو اور سائنس کا علمبردار اور کتابوں کا طرفدار بنتا ہو وہ جمع کرلے ساری دنیا کے میڈیا والوں کو اور ساری دنیا کے کافروں کو اور تم سب اولیاء اللہ کے گستاخ دنیا بھر کے تمام کافروں کے ساتھ ملکر میرے مقابلہ پر آجاو اس بات پر کہ تم اللہ سے چاند کے دو ٹکڑے کرواکر دوبارہ سے دکھاو گے اور میں چیلنج کرتا ہوں کہ تم سب ملکر میرے مقابلہ پر اللہ کے حکم سے عاجز ہوجاو گے اور ذلیل و رسوا ہوجاو گے لیکن میرا اللہ یہ کام بھی آسانی سے کردے گا اولیاء اللہ کے چاہنے والوں کی دعا کے ذریعہ ، اسی لیے کہ کتابوں اور بابو ں کا خدا صرف اللہ واحد القہار ہے اور جس نے بھی اس کے کسی ولی سے دشمنی کی، اللہ کا اس کے ساتھ اعلان جنگ ہے اور جس انسان کے خلاف اللہ جنگ کررہا ہو اس بدنصیب کو فتح کیسے نصیب ہوسکتی ہے اولیاء اللہ سے محبت رکھنے والوں اور ان کی قدر کرنے والوں پر؟

اور اگر کسی اولیا ء اللہ کے حاسد میں اتنی جرات اور حوصلہ بھی نہیں تو وہ کم از کم دنیا بھر کے پانچ ارب سے زائد کافروں کو یہی چیلنج کرکے دکھادے اور اللہ کی مدد سے انہیں شکست دے کر اسلام غالب کرلے اگر وہ اولیا ء اللہ کے خلاف اپنے تمام دعووں اور ایمان میں سو فیصد سچا اور پکا ہے یقین کامل کے ساتھ، کیا کوئی ہے؟

اللہ اکبر وللہ واحد القہار، لا اله الا الله محمد رسول الله

Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.