وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

دل شکستہ مت کرو اور زندگی میں ہر چیلنج کے سامنے کھل کر مقابلہ کرنا سیکھو

ذیشان ارشد

December 21, 2021

کسی دوسرے انسان کی ہار تمہاری ہار نہیں ہوتی لہذا دوسروں کو کسی کریکٹر سے خراب کردار میں کھیلتے دیکھ کر یا ان کے ناکام ترین رزلٹس دیکھ کر یا کبھی خود اپنے کام پر اپنا من پسند رزلٹ نہ دیکھ کر دل ٹوٹ جانے پر ہمت ہارنے کی قطعی ضرورت نہیں بلکہ ایک نئے جوش و خروش کے ساتھ دوبارہ بھرپور محنت کرو اگے مراحل کے لیے کیونکہ زندگی ایک ویڈیو گیم کی طرح ہی ہے جہاں تمہیں اپنا کریکٹر اپنے طور طریقوں سے چلانے پر خود میں کانفیڈینس ہونا چاہیے خواہ دوسرے جتنا مرضی ایکسپرٹ اور رستم بنے پھرتے رہیں۔

کسی دوسرے کی رائے تمہارے کانفیڈینس کو نہ توڑے اور اگر تم کسی کی رائے سے متفق نہیں تو اس کی رائے کو دیوار پر مارکر پھینک دو اور اپنے دل و دماغ پر سوار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ہر انسان کی زندگی میں اس کے اپنے علوم و فنون و تجربات ہوتے ہیں جس کی بنیاد پر وہ دوسرے انسانوں کے سامنے لیڈر بن کر آتا ہے تو اختلاف ہونا لازمی امر ہے اس لیے تم اپنی رائے اعتماد کے ساتھ پیش کیا کرو اور اپنی خیالات کا اظہار لوگوں کے سامنے پیش کرو خواہ لکھ کر یا ویڈیو پر، لوگوں سے خوف نہ کھاو بلکہ لوگوں کا خوف کھاجاو۔

تمہارا اپنا ایک انداز بیان ہونا چاہیے جیسا کہ تم ہو لہذا کسی دوسرے کی نقل کرکے اپنی حقیقت چھپانے کی ضورت نہیں کہ فلاں تم سے بہتر انداز میں لکھتا یا بات کرتا ہے، وہ اس کا انداز بیان ہے، تمہارا نہیں۔

تم اپنے ہی اسٹائل میں کام کرو اور دیکھو کہ لوگ تمہارے خیالات، رائے، باتیں سننے کے بعد کیا ری ایکشن دیتے ہیں پھر اس کی روشنی میں مزید قدم اپنی زندگی میں آگے بڑھاو اور یاد رکھو کہ محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا لہذا مجھ سمیت کسی بھی انسان کی بات کو حرف آخر یعنی کہ قران یا حدیث ہرگز مت سمجھو خواہ وہ کوئی مذہبی و روحانی پیشوا ہی کیوں نہ ہو۔

حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے اس لیے تمہیں جس انسان سے کوئی اچھی اور خیر کی بات ملے اسے سیکھ لو اور جہاں اختلاف سمجھو اور تمہارے پاس اپنے مظبوط دلائل ہوں اپنے علوم و فنون و تجربات کی روشنی میں تو کھل کر اختلاف کرنا سیکھو لیکن تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کے ذریعہ۔

اتنا خیال رکھنا بہرحال اس ضروری ہے تاکہ لوگ تمہیں بدتمیز، جاہل اور گنوار انسان کے طور پر نہ دیکھیں بلکہ تم بات کرو تو ثبوتوں کے ساتھ کیا کرو اس کے سبب دوسرے انسان کو سخت فائٹ کرنی پڑے گی تمہاری رائے یا بات سے مخالفت کرے کے لیے کیونکہ اس صورت میں اسے بھی ثبوت پیش کرنے پڑیں گے تب لوگ اس کی بات کو تمہاری بات سے ذیادہ ویلیو دیں گے ورنہ تمہارا پلڑا بھاری رہے گا اللہ کے فضل سے

بات خواہ کم ہو یا ذیادہ، مختصر ہو یا طویل ہو لیکن دلائل کے انبار لگادو تو پھر تمہارا اپنا کانفیڈینس بھی بڑھے گا ان شاء اللہ

جاو اپنی زندگی پورے کانفیڈینس کے ساتھ جینا شروع کرو اپنی مکمل اور بہترین شخصیت کے ساتھ جیسا کہ تم ہو ملٹی ٹیلنٹ تھنکر اور بہت سے کرداروں کے مالک اللہ کے فضل سے اور اپنا موازنہ دوسرے لوگوں کے ساتھ کرنا بند کردو جو ایک بند کنویں کے مینڈک بن کر اپنی محدود زندگی گزار رہے ہیں۔

بے شک ہر انسان کے لیے وہی ہے جتنا وہ اس کے لیے خود کوشش کرتا ہے اور عنقریب تمہاری اور ان سب کی کوششیں دیکھی جائیں گی اور حقیقی بدلہ تو تمام انسانوں اور دیگر مخلوقات کو قیامات کے دن ہی ملے گا تو کیا تب تک تم صبر اور شکر کرو گے؟

Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.