وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کیا میں جیل گیا تو جہنم میں جاؤں گا؟

ذیشان ارشد

December 21, 2021

دنیا کے انسان اپنی جہالت اور کم علمی یا حسد کی بنا پر بہت سے بے گناہ انسانوں کو جیل میں قید کردیتے ہیں یا قتل کردیتے ہیں یا ان کے خلاف بغاوت کردیتے ہیں لہذا اللہ کے نزدیک کسی مسلمان کو جہنم میں داخل کرنے کا یہ معیار ہرگز نہیں کہ دنیا والوں کی اکثریت کے نزدیک وہ گناہگار قرار پایا گیا ہے کیونکہ لوگوں نے بعض انبیاء کرام علیہم السلام کو  قتل کردیا اور لوگوں نے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی لہذا اگر تم اللہ کے نزدیک بے گناہ ہو تو تمہارا جیل جانا اس بات کا ثبوت نہیں ہوگا کہ تم جہنم میں بھی جاو گے اس لیے بے فکر رہو اور ایمان والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔

بے شک اللہ اس بات پر پوری طرح قدرت رکھتا ہے اگر وہ چاہے تو مظلوم قیدی کی مدد کرنے کے لیے اپنے فرشتوں کو بھیج دے یا ظالموں پر اپنا قہر نازل کردے۔

اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے یا خوف کھانے کی قطعی ضرورت نہیں اسی کی سطلنت ہے اور اسی کی بادشاہت ہے۔

اللہ اکبر
اللہ واحد القہار
سخت عذاب دینے کا بادشاہ


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.