چونکہ آپ ایک خفیہ مسلمان ہیں اور بعض اوقات آپ اپنے حالات کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتے اس لیے آپ کو اس کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ آپ کے حالات کو بخوبی سمجھتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں، نماز کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ شدید رکاوٹیں ہیں۔
اللہ نے آپ کو کفر کی زندگی کے اندھیروں سے نکال کر اپنے حقیقی دین اسلام کی روشنی میں داخل کردیا ہے ، اس لیے اگر آپ کو کبھی نماز پڑھنے میں دشواری پیش آئے تو اس پر مایوس نہ ہوں، معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں اور اس سے معافی مانگیں۔بے شک اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے آپ کو اسلام میں داخل ہونے میں مدد دی ہے اس لیے اپنے موجودہ دن اور لمحات میں آپ سے جتنا ممکن ہوسکے وہ نمازیں ادا کرلیا کریں ، اللہ کا ایک نیک بندہ اور پریکٹیکل مسلمان بننے کی کوشش کرتے رہیں نیز کائناتی معجزاتی اور آخری نبی حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کی ذات مبارکہ پر درد شریف بھیجتے رہا کریں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کم از کم آپ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچ گئے ہیں کیونکہ جو مسلمان مرے گا وہ جنت میں جائے گا لیکن غیر مسلم رہ کر مرنے والے کے سارے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں گے۔ آپ کے لیے موجودہ دور میں اسلام میں ہونا بھی غنیمت اور کافی ہے، خواہ اعمال کی کمی ہوجائے۔ اور اگر آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑے بڑے اور بہترین انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے فارغ وقت میں اپنے گھر سے ایک کام ضرور شروع کر سکتے ہیں وہ یہ کہ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد یعنی اپنے دوسرے غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اسلام کی دعوت دیں۔
اس مقصد کے لیے آپ ویب سائٹ RightfulReligion.com وزٹ کریں اور اللہ کے وجود پر معجزاتی و قابل مشاہدہ دلائل و ثبوتوں کے بارے میں علم حاصل کریں۔