وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اللہ کے وجود کا انکار کرنے والے تمام انسان اپنی عقل استعمال نہیں کررہے

ذیشان ارشد

November 10, 2021

وہ لوگ جو خالق کائنات کے وجود کا انکار کرتے ہیں وہ اپنی عقل کا استعمال نہیں کررہے بلکہ اس کے بجائے وہ اپنے من گھڑت افکاروں کی پوجا اور باطل وہم و گمان کی پیروی کرتے ہیں جو انہیں اندھیرے میں رکھتے ہیں۔بصورت دیگر یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ عقل کو استعمال کرنے والے شخص کو اکیسویں صدی میں یہ سمجھنا مشکل ہو کہ کائنات کو کسی مکمل علم اور طاقت والے بادشاہ نے تخلیق نہیں کیا۔

اللہ کے وجود پر اب تک دنیا کا کوئی بھی غیرمسلم میرے نیچر کے پریکٹیکل ثبوتوں کو بغیر کتابوں کے شکست نہیں دے سکا اور جتنے بھی کفار آج تک میرا سامنا کرنے آئے ہیں وہ اللہ واحد القہا ر کے فضل و کرم سے یا تو شکست کھاکر گئے ہیں ،یا ادھر ادھر مختلف موضوعات پر بحث مباحثہ کرنے لگ جاتے تھے تاکہ بات کا رخ موڑ کر اپنی ہار کی خفت مٹاسکیں یا میری ذات پر طنز و تنقید یا گالی گلوچ کرکے مذاق اڑائیں اور اگر بہت بے بسی محسوس کریں تو موضوع موڑ کر اللہ یا محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے خلاف بکواس شروع کردیتے ہیں۔

ایسا اس لیے ہوا کہ سچے خدا اللہ کے وجود پر نیچر کے غیرجانبدار دلائل اور معجزاتی ثبوت ہمیشہ کے لیے ناقابل شکست ہیں اور دنیا تمام غیرمسلم مذہبی پیشواوں سمیت ان کے تمام خیالی خداوں اور ان کے تمام پیروکاروں کے لیے یہ ہرگز ہرگز ممکن نہیں کہ وہ کبھی بھی کسی بھی عدالت میں سچے خدا اللہ کے وجود پر اللہ کی نیچر آرمی کو غلط ثابت کرسکیں ۔

کائنات کے خدا کے وجود پر قابل مشاہدہ، غیرجانبدار، قدرتی، فطری اور ناقابل شکست معجزاتی  دلائل و ثبوت اکیسویں صدی میں اسی کے فضل سے سامنے آچکے ہیں اور اب جو انسان بھی انہیں دیکھ کر کائنات کے خالق اللہ کے وجود کا انکار کرے گا وہ لازمی طور پر وہی انسان ہوگا جو اپنی عقل کو استعمال نہ کرسکے اور محض ہٹ دھرمی اور انا پر قائم رہنا چاہے تاکہ کفر و جہالت کی گندگی میں ڈوبا رہے اور جتنے بھی انسان اپنی عقل استعمال کریں گے وہ سچے خدا اللہ کی طاقت، قدرت اور نیچر پر کنٹرول دیکھ کر اس پر ایمان لے آئیں گے کیونکہ وہ مان لیں گے کہ نیچر کے فطری قوانین بدل کر دکھانا کسی خیالی اور تصوراتی خدا کے لیے ممکن ہی نہیں بلکہ یہ کام تو وہی کررہا ہے جس نے حقیقی طور پر کائنات تخلیق کی اور وہی اس بات کا علم رکھتا ہے کہ کس طرح بغیر سامنے نظر آئے محض اپنی قدر ت سے قوانین فطرت کو تبدیل کردے جب بھی وہ چاہے کہ سلطنت بھی اسی کی ہے اور بادشاہت بھی اسی کی ہے۔


اگر کوئی بھی انسان اللہ کے وجود پر نیچر کی آرمی دیکھنا چاہتا ہے تو اپنی آنکھوں، کانوں اور کھلے دل و دماغ سے یہاں خود چیک کرسکتا ہے اور اگر کوئی بھی انسان دنیا میں یہ سمجھتا ہے کہ نیچر آرمی کسی کمپیوٹر سے تیار شدہ فیک کام ہے تو وہ نیچر آرمی کو دنیا کی کسی بھی عدالت میں چیلنج کرکے انہیں شکست دے کر دکھادے اگر وہ سچا ہے ۔

میرا دعوی ہے کہ روئے زمین پر کوئی بھی انسان ایسا کرنے میں ہرگز کامیاب نہ ہوسکے گا کیونکہ اللہ ہی نے نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کے ذریعہ اکیسویں صدی میں اپنے نام کو لکھ کر بھی دکھایا ہے اور ان کے منہ سے اپنے نام کو بلواکر بھی دکھایا ہے اور ایسا کرنا تمام خیالی خداوں کے لیے ناممکن ہے اور وہ ہمیشہ کے لیے نیست و نابود ہوچکے ہیں اللہ کے حکم سے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.