وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اللہ کے معجزاتی بادل

ذیشان ارشد

November 10, 2021

بادلوں کا خالق  دین اسلام کا خدا اللہ ہے اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی اللہ کے آخری اور سچے نبی ہیں ۔اسی لیے اکیسویں صدی میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں عربی زبان میں بادلوں کے ذریعہ اللہ کے حکم سے لفظ "اللہ"، "للہ" یا "محمد" لکھا ہوا دنیا والوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے ۔

یہ کام اللہ بغیر سامنے نظر آئے اور بغیر اپنے ہاتھوں کو استعمال کیے محض اپنی قدرت سے کرتا ہے جبکہ اللہ کے مقابلہ پر چونکہ اس کائنات میں کوئی دوسرا خدا موجود نہیں ،اور نہ ہی اللہ کے ساتھ کوئی اور  دوسرا خدا ہے ،اور نہ  ہی کوئی اللہ کا بیٹا یا بیٹی ہے اس لیے غیرمسلموں کےتمام باطل معبود ملکر بھی اپنےنام کو محض اپنی قدر ت کے ذریعہ آسمان و  زمین کے درمیان  بادلوں سے لکھ کر نہیں دکھاسکتے۔

صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نے اپنا نام لکھ کر آسمان و زمین کے درمیان چلاکر دکھایا

صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نے محمد نام لکھ کر دکھایا

  صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نےدو مرتبہ اپنا نام لکھ کر دکھایا

  صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نےاپنا نام لکھ کر دکھایا

   صبح سویرےغیرمسلموں کے تمام معبودوں کو چیلنج کرنے کے بعد بادلوں کے ذریعہ اللہ نے اپنا نام کئی مرتبہ مختلف سمتوں میں لکھ کر دکھایا

بادلوں کے ذریعہ مختلف دنوں میں مختلف سمتوں سے مختلف طریقوں سے اللہ واحد القہار نے اپنے نام اور اپنے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کا نام مبارک بھی لکھ کر دکھایا جس پر دنیا کے پانچ ارب سے زائد غیرمسلموں کے لیے یہ ایک کھلا چیلنج ہے قیامت کے دن تک اللہ کے حکم سے

بے شک اللہ واحد القہار نے مجھے اکیسویں صدی میں اپنے خصوصی فضل و کرم سے عالم کفر کے خلاف اسلام کی جانب سے اپنا لیجنڈ بناکر تیار کیا ہے اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔

میں بطور لیجنڈ آف اللہ ہمیشہ کے لیے  گواہی دیتا ہوں کہ سچا خدا صرف اللہ ہے،محمد رسول اعظم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں ، صرف اسلام سچا دین ہے ، صرف قرآن سو فیصد اللہ کا سچا کلام الہی ہے ۔

اور میں بطور لیجنڈ آف اللہ  یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ اسلام کے سوا دیگر تمام ادیان و مذاہب ہمیشہ کے لیے باطل و منسوخ ہوچکے ہیں اور دنیا کے تمام غیرمسلم اپنی موت کے بعد اس وقت جہنم کے دردناک عذاب میں گرفتار ہیں اور جو غیرمسلم زندہ ہیں وہ سب کے سب جہنم کی راہ پر چل رہے ہیں بشرطیکہ تمام غیرمسلم توبہ کرلیں اور کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوکر مسلمان بن جائیں ۔

دنیا کے تمام غیرمسلموں کو چاہیے کہ باطل خداوں اور باطل مذاہب کے نام پر جنگیں ، قتل و غارت، فتنہ فساد، شرانگیزی، نفرتیں اور جہالت وغیرہ پھیلانے سے باز آجائیں اس سے پہلے کہ اللہ کی بڑی بڑی نشانیاں نازل ہوجائیں اور پھر انہیں توبہ و استغفار کرنے کا موقع بھی نہ دیا جائے اور دردناک عذاب میں پکڑلیا جائے۔اللہ اکبر


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.