جب کائنات کے خدا نے پاکستان میں میرے گھر کے قریب ایک درخت بنانے کا فیصلہ کیا تو مجھے اس کے منصوبے کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں تھا۔
اگرچہ ، میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف خداوں اور مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ تبلیغ ، رہنمائی ، تعلیم ، مدعو اور مباحثہ کر رہا تھا تاکہ لوگوں کو فطرت کے ذریعے اپنے حقیقی خدا کے نام کو پہچاننے میں مدد ملے لیکن مجھے اس بات پر کوئی توجہ نہیں تھی کہ خدا پہلے سے کیا کر رہا تھا درختوں کی شاخیں بنا کر میرے سامنے
ایک مرتبہ میں چھت کے اوپر ٹہل رہا تھا اور اس معجزاتی درخت کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے اپنے کمرے میں گیا لیکن جب اس ویڈیو کو کچھ عرصہ بعد موبائل پر دیکھ رہا تھا تب اچانک خدا نے میری توجہ اس درخت کی جانب کروائی کہ اس نے درخت کی شاخوں کے ذریعہ اپنا نام لکھا ہوا ہے اور اس کے بعد فوکس اور توجہ ملنے پر میں یہ پہچان سکا کہ خدا نے اپنا نام درخت کی شاخوں سے لکھا ہے اور میں نے اسے اپنی بیگم کے ساتھ شیئر کیا اور پوچھا کہ یہ درخت کیا دکھاتا ہے؟
وہ جلدی سے خدا کا نام بیان کرنے میں کامیاب ہو گئی کیونکہ یہ واضح طور پر نظر آ رہا تھا اور وہ اسے اپنے موبائل پر دیکھ سکتی تھی۔
اس واقعہ کے بعد میری توجہ اس معجزاتی درخت اور اس کی شاخوں پر ہوگئی اور تب سے اب تک میں اس معجزاتی درخت کو بھی خدا کے وجود پر اپنے پریکٹیکل ثبوتوں میں استعمال کرنے لگ گیا اور خدا نے اپنے فضل سے مجھے اس درخت کے حوالے سے مزید علوم سکھادیے۔
یہ پاکستان میں موجود اس معجزاتی درخت کا ثبوت ہے جس کی شاخوں کے ذریعہ خدا نے اپنا نام لکھا ہوا ہے اور آج ہی میں نے اپنے اپنی فیملی کی ایک چھوٹی بچی کو اپنے ایک نئے پلان کے بارے میں ڈسکس کیا تھا تو اس نے تو خدا کے نام والے اس درخت کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جب میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ اسے چھت پر لے جاکر وہ درخت دکھایا تو وہ دیکھتے ہی اپنی عقل استعمال کرکے پہچان گئی کہ یہ کس خدا کا نام لکھا ہوا ہے۔
کیا آپ بھی خدا کے نام کوفطرت کے ذریعہ پہچاننے کے لیے اپنی عقل کو استعمال کرسکیں گے؟