وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اللہ سے ہمیشہ کی کامیابی حاصل کرنے کا آئیڈیا

ذیشان ارشد

October 14, 2021

دنیا میں ہر انسان کامیاب ہونے اور ترقی کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھتا ہے خواہ جو کچھ بھی وہ خود کرنا چاہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ہمیشہ کے لیے اللہ کے سامنے کامیاب ہوکر کھڑے ہونے کی حقیقی چاہت اور ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ ایسے نایاب لوگوں میں سے ہیں اور اللہ سے ہمیشہ کے لیے خصوصی درجات اور انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان ترین کام لیکن مشکل ترین سفر کے ساتھ یہ ہے کہ آپ اللہ کے دین اسلام کو تمام باطل ادیان و مذاہب پر غالب کرنے کے لیے کوشش شروع کردیں خواہ اپنا مال لگائیں یا جان۔

اس عمل میں اخلاص کے ساتھ کوشش کرنے پر اگر اللہ آپ سے راضی اور خوش ہوگیا تو آپ کو ہمیشہ کے لیے کامیابی کی گارنٹی میں دیتا ہوں آخرت کی دنیا میں جہاں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی آپ سے بہت خوش ہوں گے کہ آپ نے دنیا میں ایک حیران کن اور شاندار کام سرانجام دے کر ان کی امت کے غیرمسلموں کو کلمہ پڑھواکر دین اسلام میں داخل کرکے ہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچالیا ہے اور آپ جانتے ہوں گے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی موقع ملتا تھا وہ غیرمسلموں کو اسلام میں داخل کرنے کے لیے کوشش کرتے رہتے تھے خواہ معجزہ کے ذریعہ، کشتی کے ذریعہ، گفتگو کے ذریعہ، قرآن کے ذریعہ، اخلاق کے ذریعہ وغیرہ وغیرہ۔

اس آئیڈیا  پر عمل کریں اور اپنی سوچ کو وسعت دے کر خود کو عالمی انسان بنالیں پھر اس کے مطابق عالمی سطح پر اسلام کو غالب کرنے، عالمی سطح پر امن قائم کرنے، عالمی سطح پر انسانوں کو فائدہ پہنچانے اور عالمی سطح پر انقلاب برپا کرنے کے لیے کوششیں کرکے اللہ کی نظروں میں اپنے آپ کو کامیاب بنالیں اللہ ہی کے فضل سے کیونکہ اس کام کی توفیق بھی اللہ ہی کی جانب سے عطا ہوگی اور یہ آئیڈیا بھی اللہ ہی کے فضل سے ہے لیکن یہ سمجھ بھی اسے ہی آئے گا جس پر اللہ کا فضل ہوگا کیونکہ اکثر لوگ اپنی عقل سے کام نہیں لیتے اور جو لوگ اپنی عقل سے کام نہیں لیتے اللہ ان پر کفر کی گندگی ڈال دیتا ہے ان کے تکبر اور انا کے سبب۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.