وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

عیسائیوں کے خدا اور مسلمانوں کے اللہ میں کیا فرق ہے؟

ذیشان ارشد

October 12, 2021

عیسائیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں لیکن انہیں اس حقیقت کا شعور حاصل نہیں اسی لیے وہ ایک انسان کو خدا سمجھ کر اس کی بطور یسوع مسیح پوجا کرتے ہیں جو کہ اللہ کے ایک بندے اور نبی ہیں۔

مندرجہ ذیل تین پریکٹیکل فرق بمعہ پریکٹیکل ثبوت پیش کررہا ہوں  جن کے ذریعہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ ہی کائنات کا خدا اور کنٹرول کرنے والا ہے۔ 

۱-حضرت عیسی علیہ السلام اپنے نام کو نیچر کے ذریعہ نہیں لکھ سکتے لیکن اللہ نیچر کے ذریعہ اپنا نام لکھتا ہے

 اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اور بادلوں کے ذریعہ اپنا نام "اللہ" اور اپنے آخری نبی کا نام "محمد"   عربی زبان میں لکھ دیا   ،(ﷺ)

۲- حضرت عیسی علیہ السلام کائنات کا نظام کنٹرول نہیں کرتے لیکن اللہ کائنات کا نظام کنٹرول کرتا ہے

اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اور بادلوں کے ذریعہ بارش کے ٹھنڈے موسم کو  چند منٹوں کے اندر ہی  پلٹ کر  معجزہ دکھایا اور آسمان سے بادلوں کا صفایا کردیا اپنی قدرت اور طاقت کے ذریعہ، یہ کوئی جادو نہیں اور نہ ہی کوئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایفیکٹ ہے

۳-  حضرت عیسی علیہ السلام نیچر کی مخلوقات کو کنٹرول نہیں کرسکتے کہ وہ اپنے منہ سے ان کا نام انسانی زبان میں بولنا شروع کردیں جبکہ اللہ نیچر کی مخلوقات کو  کنٹرول کرتا ہے کہ وہ اس کے حکم سے اللہ کا نام بولتے رہیں

اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اورکتے کے پلّے کی زبان بدل کر اسے انسانوں کی طرح لفظ" اللہ" کہتے رہنے کی طاقت عطا کردی اور  نیچر کی یہ غیرجانبدار  مخلوق ایک منٹ سے زائد صرف اللہ ہی کا نام پکارتی رہی اللہ کے حکم سے، اس میں کسی قسم کی انسانی مداخلت اور ٹریننگ شامل نہیں ۔

خلاصہ :

مندرجہ بالا نیچر کے غیرجانبدار پریکٹیکل ثبوتوں کی روشنی میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے جس نے چرند، پرند، درند ، آسمان و زمین اور دیگر تمام مخلوقات کو انسانوں سمیت تخلیق کیا ہے  کیونکہ صرف اللہ ہی نے اپنی طاقت اور قدرت کے ذریعہ نیچر پر کنٹرول دکھایا ہے اکیسویں صدی میں کیمروں کے دور میں

اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں اسی لیےاللہ کے مقابلہ پر کسی بھی خیالی، تصوراتی ، باطل یا انسانی معبودوں(مثلا رام، کرشنا، یسوع مسیح، موسی، عزیر، یہوہ، ہنومان، سیتا، وشنو ، گوتھم بدھ، گورونانک وغیرہ )  کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ نیچر کے ذریعہ اپنا نام لکھ کر دکھاسکیں اور آسمان و زمین کی مخلوقات پر اپنا کنٹرول عملی طور پر ثابت کرسکیں قوانین فطرت کو تبدیل کرکے اکیسویں صدی میں کیمروں کے دور میں

یہ کام صرف اللہ ہی کرسکتا ہے اور اس نے ایسا عملی طور پر کرکے دکھادیا ہے۔

جو لوگ اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں اور کھلے دل و دماغ کے ساتھ سوچ  سکیں وہ حق کو پہچان لیں اور کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی محمد رسول اعظم ﷺ کے سچے دین اسلام میں کلمہ پڑھ کر داخل ہوجائیں اللہ کے فضل سے کیونکہ بے شک کفر کی گندگی اللہ انہیں پر ڈالتا ہے جو اپنی عقل سے کام نہیں لیتے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.