وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

مجرم کون، مذہبی کاروباری یا سائنسی کاروباری؟

ذیشان ارشد

October 11, 2021

ایک جرمن فلاسفر نطشے سے منسوب پوسٹ سامنے آئی جس پر لکھا ہوا تھا کہ "مذہبی کاروبا رکرنے والوں نے قوموں کو حقیقت کا مقابلہ کرنے کے بجائےفرار کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ لوگ محض دعاوں اور عبادات کو دنیا کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں" ~ جرمن فلاسفر نطشے

میرے نزدیک سائنس والے بھی کم مجرم نہیں ہیں لہذا تصویر کا دوسرا عکس یہ ہے "سائنسی کاروبار کرنے والوں نے قوموں کو حقیقی خدا کو قبول کرنے کے بجائے فرار کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ لوگ محض دواوں اور سائنس کو دنیا کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں" ~ پاکستانی فلاسفر لیجنڈ

لہذا آئندہ سے جرمن یا دیگر ممالک کے کسی غیرمسلم فلاسفر کو عقلمند سمجھنے کے بجائے مسلم فلاسفر کو کفار ومشرکین سے بہتر سمجھا جائے کیونکہ کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت کو تسلیم نہ کرنے والے تمام غیرمسلم فلسفی کسی بھی طور پر عقلمند کہلانے کے مستحق نہیں ہیں ۔

خود کو فلسفی، سائنسی و افلاطون سمجھنے والے تمام لوگ اگر غیرمسلم ہیں اور اللہ کو خدا تسلیم نہ کرسکیں تو یہ واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے ۔ اور جو اپنی عقل استعمال نہ کرسکیں انہیں فالو کرنا حماقت ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.