مضمون کا عنوان دراصل ایک جملہ ہے جو کسی ملحد نے لکھا تھا۔ یہ عقل استعمال کرنے سے پیدل طبقہ دنیا کو یہ منوانے پر لگا ہوا ہے کہ کوئی خدا نہیں۔ اس قسم کے دعوے کرنے والے اور خدا کے وجود کا انکار کرنے والے کب اس بات کو قبول کریں گے کہ اس کائنات میں اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں؟
محکمہ موسمیات کا دو روز تک شدید گرمی برقرار رہنے کا دعوی
لیجنڈ آف اللہ کا لاہور شہر کا موسم اللہ کے حکم سے بدلنے کا دعوی
محکمہ موسمیات کا دعوی تبدیل اور تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی
لاہور شہر پر معجزاتی ہواوں کی آمد اللہ واحد القہار کے حکم سے
اللہ نے لیجنڈ کے اوپر بادل کے ذریعہ اپنا نام لکھا
اللہ کے حکم سے آندھی طوفان کی لاہور شہر پر آمد
اللہ نے اکیسویں صدی میں لیجنڈ آف اللہ کے ذریعہ جدید سائنس پر مشتمل ادارے محکمہ موسمیات کے دعووں کے خلاف کھلی نشانی کے ساتھ اپنی قدرت کا مظاہرہ کرکے دکھایاعملی طور پر
اگر اس کائنات میں کوئی خدا موجود نہیں اور سب کچھ خود بخود ہی ہورہا ہوتا ہے تو ایک انسان کے ذریعہ جدید سائنسی آلات پر مشتمل محکمہ موسمیات کے دعووں کے خلاف پاکستان میں لاہور شہر کا موسم کیسے پلٹ گیا اور ان کے دعوے غلط کیوں ثابت ہوئے؟
پوری کائنات میں جن و انس کے بنائے ہوئے تمام معبود اللہ کے مقابلہ پر کدھر گم ہوگئے تھے اور وہ اپنے بادلوں کا لشکر لاکر اپنا نام لکھ کر کیوں نہیں دکھاسکےتھے اگر وہ سب واقعی اللہ کے مقابلہ پر سچے خدا تھے؟
تو کیا کوئی خدا کا انکار کرنے والا ہے جو اپنی عقل سے کام لے اور کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوجائے اور اللہ کے سامنے سر تسلیم خم کردے اور اس کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کے خلاف سازشیں کرنے ، گستاخیوں اور مخالفت سے توبہ کرلے تاکہ اس پر رحم کیا جائے اور وہ اپنی کفر پر موت کے بعد ہمیشہ کے لیے جہنم کے درد ناک عذاب میں گرفتار ہونے سے خود کو بچاسکے؟
بے شک تمام تعریفوں کے لائق اللہ واحد القہار ہی ہے جس کے قبضہ قدرت میں آسمان و زمین سمیت تمام عالمین کی مخلوقات ہیں۔