دنیا کے تمام سائنس کے پڑھنے والے، بڑے بڑے مذہبی پیشوا اور دیگر لوگوں کے چھکے چھڑادینے والا عذاب "کورونا وائرس" آخر کار اللہ کے حکم سے آگیا ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ پوری دنیا اس وقت اس طرح ہکا بکا ہے جیسے کوئی فلمی سین چل رہا ہو اور پوری دنیا اس کے اثر میں بہہ چکی ہو۔
اکثر انسان سمجھ نہیں رہے کہ یہ ابھی قیامت سے پہلے ہی ایک معمولی سا ٹریلر ہے تو اس کے نتائج اس قدر خوفناک آرہے ہیں کہ نظام زندگی متاثر ہوچکا ہے۔ بڑے بڑے ڈاکٹر زاور سائنسدان علاج کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دوسری جانب اب بھی بہت سے منافقین اس آفت کے آنے کے بعد انسانوں سے منافع بٹورنے کے چکر میں ماسک اسمگل کررہے ہیں، مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اور بہت سے اسپتال والے بھی پیسہ بٹور رہے ہیں۔
میں دیکھ رہا ہوں کہ گزشتہ دس سال سے دنیا بھر کے مسلم و غیرمسلموں سے رابطے کرنے اور پیغامات پہنچانے کے بعد جس شدت سے دنیا والوں کی اکثریت نیک مسلمانوں کی تروتازہ لاشوں کی نشانی کو جھٹلارہی تھی اور نظرانداز کررہی تھی اب کورونا وائرس کے ذریعہ اللہ نے دنیا بھر میں انسانوں کو ہی لاشوں میں بدلنا شروع کردیا ہے۔
بے شک یہ عذاب الہی اور ایک کھلی نشانی ہے ان کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔