وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اسلام کے خلاف علمی چالبازیاں

ذیشان ارشد

January 18, 2020

اس وقت دین اسلام کے خلاف مکمل طور پر مختلف طور پر حملے کیے جارہے ہیں۔ کہیں کھلے عام اور کہیں انتہائی چالاکی سے اور کہیں علمی تکبر کی جہالت میں۔

مثال کے طور پرایک طبقہ کئی صدیوں سے مسلمانوں کو آپس میں فرقہ فرقہ کرکے لڑوانے میں مصروف رہا اور عام فرقہ پرست مسلمان ایک دوسرے کو کافر و مشرک قرار دینے میں برباد ہوگئے۔

مسلمانوں کی اکثریت فرقہ پرستی میں ہی مبتلا ہے اور یہ سب ایک دوسرے کے دشمن بنے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کو ہی مسلم بنانے پر کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف ہی مورچے بنائے رکھتے ہیں۔ جس کے سبب اسلام کی تبلیغ و سچائی کا وہ کام جسے روئے زمین پر پانچ ارب کفار تک پہنچانا ضروری تھا وہ نہ صرف کم ہوگیا بلکہ ان فرقہ پرستوں کے سبب نئے مسلم ہونے والے غیرمسلم بھی کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کس فرقے کا اسلام درست ہے؟

دوسری جانب ان فرقہ پرست مسلمانوں کے  غلظ بے عمل  کردار وں کو دیکھ کر غیرمسلم اسلام سے مزید بے زار رہتے ہیں۔

ایک طبقہ ملحدین کا ہے جو خود کو خدا بے زار کہنے کا  دعویدار ہے لیکن یہ خدا کے موضوع پر بحث بھی چسکے لے لے کر کرتا ہے اور انتہا کا جاہل ترین طبقہ ہے۔قرآن و احادیث کو جھوٹا مانتا ہے لیکن اسی قرآن و احادیث سے من پسند باتیں پکڑ کر سوالات کرتا ہے تاکہ مسلمانوں کے ایمان کی دیوار میں شک کی دراڑیں پیدا کرسکے اور بہت سے مسلم ان ملحدین کے فضول سوالات کے جوابات دینے میں ہی اپنی زندگی برباد کرتے رہتے ہیں بجائے یہ کہ صرف خدا کے وجود کا فیصلہ کردیں۔

عقل سے سوچنے کی بات ہے کہ جب ملحدین کو اللہ کے وجود پر بھروسا ہی نہیں تو اسلام، قرآن اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار پر سوالات اور بحث و مباحثے کس بنیاد پر ؟ یہ خوب جانتے ہیں کہ بصورت دیگر انہیں "عقل" کی بات ماننا پڑے گی اور شکست خوردہ ہوکر اللہ کو مان کر اسلام میں داخل ہونا پڑے گا۔ جو یہ دل سے چاہتے ہی نہیں کیونکہ ان کے نفس پابندی سے فرار کے لیے ہی اسلام سے آزادی لے کر نکلے تاکہ شیطانی زندگی گزار سکیں۔

ایک طبقہ وہ ہے جو فرقہ پرستوں سے ہٹ کر صرف قرآن و احادیث کے نعرے کے ساتھ فرقہ پرستوں کے خلاف کام کرتا ہے اور مسلمانوں کی اصلاح کا کام کرتا ہے لیکن یہ طبقہ مسلمانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں ادب کے دائرے سے نکال کر بے ادب بنارہا ہے کہ مسلمانوں کے دلوں سے صحابہ کرام، ائمہ کرام، اولیائے کرام و شہدائے اسلام کی عزت ختم کردی جائے اور عقل سے سجھ نہ آنے والے معجزات و کرامات پر یقین ختم کردے۔

جبکہ یہی طبقہ عقل کے بل بوتے پر سمجھ نہ آنے والے قرآن و احادیث میں موجود معجزات کو ملحدین کے سامنے منوانے کے لیے ناکام رہتا ہے کیونکہ ملحدین بھی اسی لاجک سے قرآن و احادیث کے تمام واقعات کا انکار کرکے مذاق اڑاتے ہیں جس لاجک سے یہ کتابی لوگ صحابہ کرام اور اولیاء اللہ کے ذریعہ اللہ کے معجزات کا انکار کرتے ہیں۔

ایک اور طبقہ ہے  جو صرف قرآن کی رٹ لگاتا ہے اور احادیث کا منکر ہے۔ یہ بھی بہت چالاکی سے مسلمانوں کے دلوں سے احادیث پر یقین ختم کررہا ہے۔

ایک طبقہ قرآن پر شک ڈالنے کا کام کررہا ہے اور جاہلوں کو عربی سے مرعوب کرکے اپنا گرویدہ بناکر کفر میں لے جارہا ہے۔

لہذا اگر کسی کو اسلام کو غالب کرنا ہے تو وہ سوچ سمجھ لے کہ یہ کام کس قدر مشکل اور قربانیوں کی راہ ہے کیونکہ مقابلہ کسی  چھوٹے پیمانہ پر نہیں ہوگا۔

 


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.