چونکہ اکثر مسلم مذہبی پیشوا اور ان کے پیروکار اپنی بداعمالیوں کو خوب جانتے ہیں اس لیے وہ اس یقین کامل سے محروم ہیں کہ اللہ آج بھی مردہ زندہ کرسکتا ہے، چاند دو ٹکڑے کرسکتا ہے، سمندر پھاڑ سکتا ہے، پہاڑ بلند کرسکتا ہے، آگ بے اثر کرسکتا ہے، سورج روک سکتا ہےوغیرہ وغیرہ۔
اسی لیے وہ ماضی کی کہانیوں کا سہارا لیتے ہیں۔ اندر سے ڈرتے ہیں اور غیرمسلموں کو معجزات پر چیلنج کرنے کےلیے انتظامات نہیں کرواتے بلکہ الٹا ہماری مخالفت کرتے اور مذاق اڑاتے ہیں۔ بے شک یہ لوگ خود ہی ایمان کے کمزور اور بزدل ہیں۔