یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے امتیوں کو اپنی تنگ نظری اور غلام ذہنیت کے سبب کافر مشرک قرار دے کر جسے مرضی قتل کردو؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے عام مسلم امتیوں کو اپنے فرقہ پرست مولوی کے کہنے پر گستاخ اور ملعون بنادو؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے غیرمسلم امتیوں کے جہنم میں جانے پر خوشی مناو؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے مسلم امتیوں پر گھروں میں فرعون بن کر ظلم ڈھاو اور عوام میں نکل کر دین کے اخلاق کا ڈھنڈورا پیٹو؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے مسلم امتیوں پر مصیبت پڑنے پر چندہ خیرات کا ڈبہ کھول کر اپنی جیبیں بھرلو اور احتجاج کے نام پر نکل کر بیٹھ جاو اور پھر اگلی کمائی کا انتظار کرو؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے پانچ ارب سے زائد غیرمسلم امتیوں کو اسلام میں داخل کرنے کے بجائے اسلام میں پیدا ہونے والے مسلمانوں کو کافر بناکر باہر نکالنے پر محنت کی جائے؟
یہ کونسی انسانیت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا جنون ہے کہ ان کے دین اسلام کی سچائی پر شہدائے اسلام کے معجزات کو کافروں سے چھپایا جائے لیکن اپنی من گھڑت کتابوں اور واقعات کو دھڑلے سے تعریف کی خاطر اور عوام میں فساد و انتشار کے لیے بیان کیا جائے؟