وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

شیخ عبدالقادر جیلانی کے مردہ ذندہ کرنے کا مذاق بنانے پر بابا کوڈا کے لیے چیلنج

ذیشان ارشد

January 08, 2020

اگر اتنے ہی سچے ہو تو دو کروڑ کا انتظام کرو میرے ساتھ معاہدہ پر، اور پھر دنیا بھر میں اعلان کرواتے ہیں غیرمسلموں پر اسلام کی سچائی ثابت کرنے کے لیے پھر دیکھ لینا کہ مردہ آج بھی ذندہ ہوسکتا ہے یا نہیں۔

کافروں سے مرعوب جاہل تمہیں ابھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکار کی طاقت کا اندازہ نہیں ورنہ کفار کے سامنے اپنے احساس کمتری کا رونا نہ ڈالتے۔ تمہاری اوقات واقعی نہ ہوگی کہ مردہ ذندہ کرواسکو اللہ سے کیونکہ تمہارے کرتوت اس لائق نہ ہوں گے کہ وہ تمہاری بات مانے۔ لہذا اپنی نالائقی کو اولیاء کے مقابلے پر رکھ کر ان کی طاقت کا انکار کرنے کے بجائے اپنے نفس کی گندگی صاف کرنے پر کام کرو تاکہ تمہیں شیطانی بدبو محسوس ہوسکے جس کے عادی بن چکے ہو۔

دوسری بات یہ کہ دنیا بھر میں لاکھوں سے ذائد نیک مسلمانوں کی لاشوں کو اللہ نے قبروں کے اندر ذندہ رکھا ہوا ہے جبکہ تمام کافروں کی لاشیں سڑاگلا دیتا ہے۔ جس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمہارے من پسند کفار نے کیمیکل لگاکر ڈھانچوں پر ڈرامے بازی مچانے کا کھیل کھیلا۔ اگر ہمت ہے سچائی بیان کرنے کی تو غیرمسلموں کے سامنے اتنا ہی بتانے کی جرات پیدا کرلو۔

تیسری بات یہ کہ سندھ ، ٹھٹھہ چوہڑ جمالی میں سنی شہید مسلم شاہ عقیق کی روح صدیوں سے لاعلاج مریضوں کا علاج و آپریشن کررہی ہے اللہ کے حکم سے جسے کبھی کوئی مائی کا لال غلط ثابت نہ کرسکا کسی عدالت میں اور نہ ہی چیلنج کرسکا، اور نہ کوئی اس روح کو علاج و آپریشن سے آج تک روک سکا ہے بلکہ ملکی و غیرملکی چینل و اخبارات اس کی تائید میں مجبور ہوگئے۔

اور تم شیخ عبدالقار جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مردہ زندہ کرنے پر بکواس کرتے ہو؟

تم جیسے ہی ہوتے ہو جو ملحدین کے سامنے حضرت عیسی علیہ السلام کا مردہ ذندہ کرنے کا ہنسی ٹھٹھا ہوتے وقت بغلیں جھانکتے پھرتے ہو اور منہ دباکر بھاگتے ہو۔

جاہل انسان اگر عقل کے ترازو سے معجزات کا انکار کروگے تو تم جیسے مسلمان اس قابل نہیں کہ ملحدین کے سامنے قرآن میں موجود آگ بے اثر ہونا، سمندر کے ٹکڑے ہونا جیسے معجزات منواسکو۔

اگر ایمان میں سچے اور دین سے مخلص ہونے کا زعم اور دعوی ہے تو اوپر جو لکھا ہے اس پر کام کرو۔

اور اگر تمہارے ایمان کی دیواریں نہ لرز رہی ہوں تو خود اللہ سے مردہ ذندہ کرواکر منوالو ساری دنیا کے کفار کو کہ اللہ آج بھی مردہ ذندہ کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے جو کہ تمہارے بس کی بات نہیں ان کرتوتوں کے سبب جو تم کرتے ہو۔

اور اگر تم اور تمہارے جیسے مسلمانوں کے ایمان میں یہ جرات نہیں کہ اللہ سے ایسا کروانے کی کوشش بھی سوچ سکو تو پھرچپ مارکر بیٹھو اور بکواس بند رکھو۔

اگر کوئی بابا کوڈا نامی شخص کا حامی یا اس کی بات سے متفق ہے تو پھر سامنے آئے تاکہ میں بھی دیکھوں کہ کون مرد کا بچہ ہے اپنے ایمان میں پکا اور سچا۔ آو اور بات کرو بزدلوں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.