وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

آستین کے سانپ

ذیشان ارشد

September 21, 2019

فیس بک پر بہت سے گروپ ہیں جن کے چلانے والے مسلم ملحدین و کفار کے خلاف کام کرنے کا دعوی کرتے ہیں لیکن یہ وہ آستین کے سانپ ہیں جو حقیقی کام کرنے والے مخلص مسلمانوں سے حسد اور جلن رکھتے ہیں۔

اس طرح کے ناجانے کتنے ہی گروپ چلانے والے، جماعتیں چلانے والے، ادارے چلانے والے، اخبارات میں لکھنے والے، ویب سائٹس چلانے والے، ٹی وی پر آنے والے اور دیگر مشہور شخصیات ہیں جن تک دین اسلام کو غالب کرنے کے حوالے سے پرسنل طور پر پیغامات دیے بلکہ بعض سے ملاقات بھی کیں لیکن ایک ہی بات بار بار ملی کہ بظاہر تو عوام کے سامنے اللہ کے لیے کام کرنے کی ڈگڈگی بجاتے ہیں، عوام سے چندہ بٹورتے ہیں، عوام میں شہرت بٹورتے ہیں لیکن ان کی نیت میں نفس پرستی اور بغض بھرا ہوا ہے ۔ یہ جیسا خود کو دکھارہے ہوتے ہیں ویسے ہوتے  نہیں۔

یہ مسلمانوں میں آستین کے وہ سانپ ہیں جو اللہ کے دین کو غالب کرنے کے لیے اور اللہ کے وجود کو کفار پر منوانے کے لیے کام نہیں کررہے بلکہ صرف ٹائم پاس کررہے ہیں اور اللہ کے نام کو کیش کرکے اپنی دکانیں چمکارہے ہیں۔

ہمارے اکثر لوگ چونکہ جھوٹ کے عادی ہوچکے ہیں اس لیے عوام کی اکثریت جہالات و گمراہی میں مبتلا ہے اور اسلام کی دھجیاں اڑانے میں بہت سے نامور علمائے سو سمیت پیر فقیر بھی شامل ہیں۔

یہ سب وہ ہیں کہ اگر آج شیخ عبدالقادر جیلانی یا امام غزالی جیسا کوئی آئے تو ان آستین کے سانپوں کو مسل کر رکھ دے اور انہیں ان کی اوقات دکھائے کہ یہ اسلام کو کیسے اپنے پیروں تلے روندکر زمینی خدا اور فرعون بنے بیٹھے ہیں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.