وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

کمپیوٹرکی مخلوق کا انسانوں کی دنیا میں آنا

ذیشان ارشد

July 08, 2017

سائنس کے میدان میں ایک معمولی سا علم جو اللہ نے کافروں کو دے دیا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کمپیوٹر کی مدد سے تخلیق کردہ دنیا میں داخل ہوکر واپس آسکتا ہے اور انسان کے حواس اسے یہ احساس نہ ہونے دیں گے کہ وہ اس وقت کمپیوٹر کی دنیا میں موجود ہے۔

یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے Matrixفلم میں انسان کو مشین کی دنیا میں داخل کردیا جاتا ہے۔آج یہ صرف فلمی بات  نہیں رہی بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے جبکہ دوسری جانب کمپیوٹر سے بنائی ہوئی مخلوق اب انسانوں کی دنیا میں آسکتی ہے ۔  اور نہ صرف آسکتی ہے بلکہ مصنوئی ذہانت کے سبب انسانوں کے سامنے وہ کچھ کرے گی کہ عقلیں دنگ رہ جائیں گی۔

اس کی تفصیل پر مجھے فی الحال لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک بہت طویل موضوع ہے   اور جسے شوق ہو وہ  مندرجہ ذیل موضوعات پر خود تحقیقات کرسکتا ہے۔

Virtual Reality
Augmented Reality

یہ بتانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ میرے مشاہدات کے مطابق پیش گوئی ہے کہ 2020تک دنیا میں ٹیکنالوجی کا زلزلہ آرہا ہے اور اس کے سامنے انسانوں کی مذہبی کتابوں کی باتیں کوئی حیثیت نہیں رکھیں گی کیونکہ لوگ قصے کہانی دکھانہیں سکیں گے لیکن سائنس کی بدولت جادوئی مناظر عوام اپنی آنکھوں سے سامنے دیکھیں گے۔

اگر میں غلط نہیں تو یہ سارا سلسلہ عنقریب دجال کے ظہور کی طرف جارہا ہےجو اپنی طاقتوں کا اظہار کرتا ہوا انسانوں کے سامنے نمودار ہوگا۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.