وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

مجبور عورت اوربھیڑیوں کا معاشرہ

ذیشان ارشد

July 05, 2017

مسئلہ لڑکیوں کے جسموں کو استعمال کرنے کا صرف مولوی تک نہیں ہے۔بلکہ روزانہ جس کا جہاں بس چل رہا ہے وہ یہ کام اپنے شعبہ میں کررہا ہے۔عورت کو سبز خواب دکھاکر اپنے قریب لانے کا اصل مقصد عورتوں کے جسموں کا تار تار کرنا ہے اور نوچ کر پھینک دینا ہے۔

جب کوئی ڈاڑھی والا کسی عورت سے غلط کام کرتا ہوا مل جائے تو میڈیا پر بھی شور مچ جاتا ہے۔ لیکن جب لبرٹائپ لوگ عورت سے غلط کام کریں تو میڈیا پر شور کیوں نہیں ہوتا؟

اس لئے کہ میڈیا میں بہت سے اسلام دشمن لوگ موجود ہیں ۔ انہیں مرچ مسالہ خبریں چاہیں ہوتی ہیں جن سے اسلام پر خوب سے خوب کیچڑ اچھالی جاسکے ۔

بہرحال دوسری جانب ہم لوگ خود کیا کرتے ہیں؟

وہ عورتیں اور لڑکیاں جو مجبور ہوکر اپنے گھر سے باہر نکلتی ہیں ۔چلو لبرل تو لبرل ہے مگر اسی معاشرے کے اکثر مسلمان نما بھیڑئیوں سے انہیں خوف کیوں آتا ہے؟

جہاں جس مرد یا لڑکے کا بس چل رہا ہے وہ لڑکیو ں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کیوں کررہا ہے؟ اس لیے کہ خوف خدا مرچکا ہے اور یہ مُردوں کا معاشرہ بن چکا ہے۔

میں حق اور سچ بولوں تو بہت کڑوا لگے گاکہ سیاسی و دنیادار جماعتوں کو تو ایک طرف رکھئے ۔ مذہبی جماعتوں کے لوگوں نے بھی عورت کو گھر میں بند رکھنے اور پردے میں بٹھانے پر تو بہت زور دیا مگر کیا ان مذہبی جماعتوں کے لوگوں نے غریب، بے سہارا عورتوں کو باعزت روزگار دینے کا باقائدہ کوئی انتظام کیا ہوا ہے؟

کیا لاکھوں گھروں میں بیٹھی عزت دار شریف کنواری و بیوہ خواتین کے رشتے اپنی اپنی مذہبی جماعتوں کے دین دار نوجوانوں سے کروانے کا کوئی انتظام کیا ہوا ہے کہ وہ ان کا سہارا بن سکیں ؟

اگر اس کا جواب ہاں میں ہے تو مجھے بھی بتایئے کیونکہ اس کا جواب مجھے اب تک نہیں ملا۔اربوں روپے کے فنڈ صرف پڑھنے پڑھانے پر ہی لگانا ہے اور بے حیائی کے سمندر پر بس باتیں کرنی آتی ہیں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.