وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

Virtual Reality اور دنیا کے انسان

ذیشان ارشد

June 30, 2017

اسلام کے بغیر انسان ایسے ہیں گویا VR Device کے بغیر عام انسان ۔جو اسلام میں داخل ہوئے بغیر حقیقت کا تجربہ کرنا چاہے گا وہ گویاVR Deviceپہنے بغیر اس دنیا کا مزہ لینا چاہتا ہے جو صرف deviceپہننے والے کو حاصل ہے۔

اس لئے خالق کائنات سے رابطہ کرنے اور اصلی روحانیت کا تجربہ حاصل کرنے کی پہلی شرط اسلام کی عمارت میں ایمان کے دروازے سے داخل ہونا ہے پھر عمل کے تجربات سے گزرکر حقیقت کا مشاہدہ کرتے جانا ہے۔یہ مشاہدات و تجربات اسی تک محدود رہتے ہیں جو اس کیلئے بھرپور کوشش کرتا ہے۔اسی لئے بہت سے انسان مسلمان ہونے کے باوجود ان مشاہدات سے محروم رہتے ہیں چونکہ وہ اسلام کی عمارت میں داخل تو ہوچکے مگر عمل کے تجربات سے گزرنا نہیں چاہتے۔ان کی مثال بھی ایسے ہے گویا VR Deviceپہن رکھی ہے مگر کسی قسم کی appیا gameکو انسٹال کرکے کھیلنا شروع ہی نہیں کیا۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.