ہمیں دین کے نام پر یہ سکھایا جاتا ہے کہ تین انگلیوں سے کھانا سنت ہے، ٹوپی پہننا سنت ہے، میٹھا کھانا سنت ہے وغیرہ وغیرہ۔ اس لیے یہاں وہ باتیں پیش کررہا ہوں جن کے بارے میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا تھا کہ کون ہم میں سے نہیں ہے۔ اس شیشہ میں آپ اپنا چہرہ دیکھیں اگرچہ آپ کا نفس منہ پلٹ کر بھاگنے کی کوشش کرے گا۔
جو میری سنت سے منہ موڑے ،
جو دھوکہ دے، وہ ہم میں سے نہیں
جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اٹھایاوہ ہم میں سے نہیں
جس نے کسی ایسی چیز کا دعوی کیا جس کا وہ مالک نہیں ہے،کسی ایسے مال پر اپنا حق جتا رہا ہے جو مال اس کا نہیں جو حق اس کا نہیں،
جو کسی ایسی بات کے اوپر اپنا حق جمائے جس کا وہ مالک نہیں یا اختیار نہیں رکھتا، وہ ہم میں سے نہیں
جس نے ملاوٹ کی، وہ ہم میں سے نہیں
جو قرآن کی تلاوت اچھی آواز سے نہیں کرتا،
جو یہود و نصاری کی مشابہت اور طریقے اختیار کرے(جو ہمارے غیر کی سنت پر عمل کرے)،
جوجادو کرے یا جادو کروائے
جس کیلئے کہانت کی جائے اور کہانت کرنے والا
جو بدشگونی لے یا جس کیلئے بدشگونی کی جائے،
جس نے زبردستی مال لیازبردستی مال چھینایا مال چھیننے کیلئے رہمنائی کی یا اشارہ کیا
اب ان کچھ باتوں سے آپ اپنا موازنہ کرلیں۔