وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

اکثر لوگ اللہ تک کیوں نہیں پہنچ پاتے؟

ذیشان ارشد

June 23, 2017

غیر مسلم کا اللہ تک پہنچنے کا سوال اس لیے پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اللہ تک پہنچنے میں سب سے بڑی رکاوٹ اور حجاب ان کے لیے خود کفر ہے جبکہ مسلمان کا عقیدہ کسی دلیل کے تحت ہوتا ہےاور ایک مسلم اپنا کوئی بھی عقیدہ اختیار کرکے اسی پر اعتماد کرکے بیٹھ جاتا ہے ۔

اگر یہ عقیدہ اسے علم و دلائل کے تحت حاصل ہوا تو پھر بہت ہی مشکل ہوتا ہے کہ وہ اس عقیدے کو چھوڑ سکے۔پھر یہی عقیدہ زندگی بھر اس کا یقین بنا رہتا ہے خواہ وہ باطل عقیدہ ہی کیوں نہ ہو کیونکہ وہ اپنے عقیدے پر یقین کرکے بیٹھ جاتا ہے اور عمل، تجربہ اور نتیجہ کے میدان میں اتر ہی نہیں پاتا۔

اسی لئے دین اسلام کے وہ حقائق جو علم الیقین سے عین الیقین اور پھر حق الیقین تک لے کر جاتے ہیں اس کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے۔یہ بہت سخت نقصان دہ بات ہے کیونکہ ایسے عقیدہ والے مسلمان کیلئے اسلام صرف زبانی کلامی اور چند مخصوص اعمال کا مجموعہ بن کر رہ جاتا ہے جو کہ درحقیقت ایسا ہی ہے جیسا کہ دوسرے مذاہب والے پیروکاروں کا اپنے باطل اور تصوراتی خداوں کو حقیقی خدا سمجھ کر ان کی عبادت اور پوجا کرتے رہنا کیونکہ یہی عقیدہ ان کے دل و دماغ میں بچپن سے ان کے والدین نے سکھاکر بٹھادیا ہوتا ہے۔

لہذا صرف کتابوں کے سہارے لفاظی کرنے والے اکثر مسلمان اور علماء کبھی بھی کسی غیر مسلم کو  پریکٹیکل کے ذریعہ اللہ کے وجود اور ذات حقیقی تک پہنچنے اور ماننے پر یقین کامل نہیں دلواسکتےکیونکہ وہ خود بھی اس سے محروم ہیں اور جب شریعت کے مطابق عمل نہ کیا جائے تو روحانیت کیسے حاصل ہوگی؟

اور جب روحانیت یعنی طریقت  کا استاد بھی کوئی نہ ہو تو حقیقت کیسے حاصل ہوگی؟

اور جب حقیقت حاصل نہ ہو تو سو فیصد یقین کامل کیسے حاصل ہوگا؟

اور سو فیصد یقین کامل تو اللہ کے فضل سے ہی حاصل ہوتا ہے اور اللہ تک رسائی بھی محض اللہ کی توفیق سے ہی نصیب ہوسکتی ہے، محض اپنی کوشش کے ذریعہ نہیں ۔

لہذا اکثر لوگ اسی لیے اللہ تک نہیں پہنچ پاتے کیونکہ اکثر لوگوں کا مائنڈسیٹ اور فوکس اللہ کی ذات نہیں بلکہ اپنی خواہشات نفسانی اور دنیا کی ہوس ہوتی ہے اس لیے خواہش کے باوجود ان کے لیے اللہ تک پہنچ جانے کی منزل تک رسائی ناممکن ہوتی ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.