وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

بصیرت سے محروم ملحد، مسلم اور غیر مسلم

ذیشان ارشد

June 18, 2017

مذہب کے حوالے سے میں اپنی زندگی میں تقریباًہر طرح کے لوگوں سے نمٹ چکا ہوں۔ اس لئے میرے علم، تجربات اور مشاہدات کی بناپر کچھ باتیں عرض کروں گا جن کا تعلق ان لوگوں کی قسموں سے ہے جوایک طرف خدا کے انکاری ہیں تودوسری طرف خدا کے ماننے والے ہیں۔

1) خدا کے منکر اپنے آپ کو بہت عقلمند اور سمجھدار تصور کرتے ہیں مگر ان سے بات کرنے کے بعد ایک عقلمند مسلم فوراً فیصلہ کرسکتا ہے کہ ملحد انتہائی بے وقوف، ہٹ دھرم اور ضدی ہوتا ہے۔وہ اپنے منطقی سوالات کرکے سمجھتا ہے کہ اس نے مسلمان کو الجھادیا مگر در حقیقت ملحد اپنی عقل کی بات بھی نہیں مانتا۔جب ان سے انسانی لاش پر بات کی جائے تو وہ بغیر تحقیق کئے اس کا انکار شروع ہوجاتے ہیں۔

2) خدا کو ماننے والے ایسے مسلمانوں کو دیکھا ہے جو دین اسلام پر بہت قابل قدر اور سمجھداری کی باتیں کرتے ہیں مگر جب معاملہ موت اور قبر پر آجائے تو یہاں انکی عقل، شعور اور بصیرت ختم ہوجاتی ہے اور ان کا حال بھی ان ملحدوں جیسا ہوجاتا ہے جو کچھ بھی سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں اور جب ان سے انسانی لاش ، قبر اور موت کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ کسی پاگل انسان کی طرح شرک شرک چلانا شروع ہوجاتے ہیں۔

۳) اسی طرح دنیاوی علوم میں ماہرترین دانشوروں اوراہل علم حضرات جب مذہب کے موضوع پر آجائیں تو وہ بھی ہٹ دھرم، ضدی ، بے شعور ی اور جہالت کا منظر دکھارہے ہوتے ہیں اور مذہب پر آکر ان کی عقل ، سمجھ اور بصیرت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

ان تین قسم کے طبقات سے گزشتہ دس سالوں میں بحث و مباحثہ اور گفتگوکرکے قرآن کی ان آیات کی حقیقت سمجھ آگئی جن میں اللہ نے اپنی نشانیوں اور عقل استعمال نہ  کرنے والوں سے متعلق باتیں بیان کی ہیں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.