وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

ذلت و خواری میں پڑے مسلمان

ذیشان ارشد

June 13, 2017

نفس و شیطان کے ہاتھوں ہلاکت میں پڑکر شہرت کی طلب میں اخلاص سے عاری ہوکرلوگوں کے ہجوم میں نام و نمود کے خواہشمندمنافقوں اپنی تباہی، بربادی اور ذلت کی طرف نظر عبرت سے دیکھو کہ اللہ تمہیں کیا سبق سکھا رہا ہے۔

اللہ کو تمہارے علم، عمر، تجربات سے غرض نہیں جس کی بنا پر تم تکبر کے لبادے اوڑھے ہوئے ہو۔اسے اپنے مخلص بندوں سے غرض ہے جو محض اس کی رضا کیلئے کام کرتے ہیں۔اگر اللہ کسی سے علم ، عمر اور تجربہ کی بنا پر کام لینا چاہتا تو امام ابو حنیفہ ،امام شافعی ،شیخ عبدالقادر جیلانی اور نا جانے کتنے ہی نامور مومن بندوں سے کم عمری میں کام ہی نہیں لیتا جن کے زمانے کے میں بڑے بڑے علماءاپنے علم و عمر کے تکبرکے ساتھ زندہ تھے۔

تمہارے غرور نے تمہارے شعور کو سلب کرلیا ہے کہ تم سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوچکے ہو۔تمہاری آنکھیں ہیں مگر دیکھتے نہیں، دل ہیں مگر سمجھتے نہیں، کان ہیں مگر سنتے نہیں، دماغ ہیں مگر سوچتے نہیں۔اللہ سے شرم کروکہ وہ تمہیں تمہاری خراب نیت کے باعث توفیق ہی نہیں دے رہا کہ غلبہ دین اسلام کے لئے تم کچھ کرسکو۔سب کچھ سامنے ہوتے ہوئے بھی تم بے بس ہو۔یہ تمہاری بد نصیبی کے سوا کچھ بھی نہیں۔تم کائناتی کام میں شامل ہوکر کائناتی انسان بن سکتے ہو مگر تمہارے راستے نفس و شیطان کے ہاتھوں رکاوٹ میں پڑے ہیں کہ  تمہیں کامیابی کا راستہ نظر نہیں آتا حالانکہ تمہارے سامنے چمک رہا ہے۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.