وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

قادیانیوں پرلعنت کرنے والے مسلمان

ذیشان ارشد

June 11, 2017

جب میں فیس بک پر قادیانی گروپس میں’قادیانی بہن بھائیوں‘ کے الفاظ سے مخاطب ہوتا تھا تو مجھے سننا پڑتا تھا کہ انہیں بھائی مت کہیں یہ فلاں فلاں ہے۔میر ی نظر میں اس سوچ کے مسلمان اسلام کیلئے کچھ ڈھنگ کا کام نہیں کرسکتے۔ بلکہ اس سے مذہبی نفرت و دہشت گردی پروان چڑھتی ہے جس کا اختتام اپنے سے مخالف مذہب کے انسانوں کو قتل کرنے پر چلا جاتا ہے۔

جو مسلمان قادیانیوں پرلعنت لعنت چلاتے پھرتے ہیں ان میں اکثر مسلمان اپنی زندگی میں قول و فعل کے منافق ہوتے ہیں ۔

میں پوچھتا ہوں کہ جتنے بچے قادیانیوں کے گھروں میں اللہ بھیج رہا ہے ان کا کیا قصور ہے؟

وہ بھی ایک فرقہ پرست مسلمان کی طرح اپنے ماں باپ، استاتذہ اور دیگر احباب سے عقائد سیکھ پر اس پر سچائی کا اندھا یقین کرلے گا۔ اس کے بعد جوان ہوکر جب اسلام کے ٹھیکے داروں سے لعنت و نفرت سنے گا تو خاک اسکی اصلاح ہوگی؟

جس اللہ نے باطل تصوراتی خداوں کو برا بھلا کہنے سے منع کیا تاکہ غیر مسلم رد عمل میں اللہ کو برا نہ کہیں آپ اس اللہ کے دین کے ٹھیکے دار بن کر کسی قادیانی کو گالیاں دے کراسلام سے مزید متنفر کرتے ہیں۔

وہ بے چارہ تو پہلے ہی جہنم میں جارہا ہے۔اگر آپ کا اپنا بھائی قادیانی ہوجائے تو آپ اس پر لعنت و جوتے برسائیں گے یا پہلے اسے پیار و محبت سے سمجھانے کی کوشش کریں گے؟

کسی ڈوبتے کو بچانے کیلئے ہاتھ دیکر قریب لایا جاتا ہے ۔لات مار کر مزید اندر کرکے یہ نعرے مارنا کہ آپ بچانا چاہتے ہیں محض فضول نعرے ہیں۔

وہ بھی حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ ہمارے بہن بھائی ہیں۔حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے ہیں۔کیا کبھی سوچا ہے کہ گالیوں والے مسلمانوں کی حرکتیں دیکھ کر حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کیا سوچتے ہونگے؟

کافروں کو جہنم سے بچانے کیلئے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی تکلیفیں برداشت کیں،زخم کھائے ، فاقے کئے ، راتوں کو روئے، امت کا درد رکھتے رہے اور دنیا سے تشریف لے گئے۔ اور آپ ان کے نام پرقادیانیوں کو جوتے مار کر، گالیاں دیکر اسلام میں داخل کرو گے؟ آپ کی سوچ ہے کہ وہ آپ کے ایسے کردار کے بعد آپ کی بات پر توجہ دیں گے۔

اگر اللہ آپ کو قادیانی کے گھر میں پیدا کردیتا تو آج آپ بھی قادیانیت کے دفاع میں مسلمانوں کے خلاف کام کررہے ہوتے۔اس بات کو سمجھنے کیلئے غیر جانبداری اور امت کا درد دل چاہیے مگر جیسے ایک کنویں میں بند مینڈک کی عقل میں یہ بات نہیں آسکتی کہ باہر کی حقیقی دنیا کیسی ہے اسی طرح نفرت سے بھرے دل میں ایک کافر کو جہنم سے بچانے کی بات سمجھ نہیں آسکتی جب تک آپ کااپنا باپ، بھائی، بہن، اولاد یا بیوی کافر نہ ہوجائے۔ تب شاید یہ احساس ہو کہ اصلاح کے نام پر لعن طعن کرنے سے آپ اس کو مزید ہٹ دھرم، ضدی اور لاعلاج بنارہے ہیں۔

اگر آپ کو قادیانیوں کی اصلاح کی بہت فکر ہے تو انہیں www.RightfulReligion.comپر موجود ثبوت فراہم کریں کہ مرزا غلام کے پیروکاروں کی لاشیں موت کے بعد سڑگل جاتی ہیں جبکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نیک مسلم پیروکاروں کی لاشیں موت کے بعد اللہ کے حکم سے سلامت رہتی ہیں۔ 

یہ اس بات پر واضح ثبوت ہے کہ مرزا غلام  قادیانی اور اس کا مذہب باطل ہے اور اللہ کے نزدیک قابل قبول نہیں اسی لئے کسی ایک قادیانی کی لاش بھی بنا کیمیکل استعمال ہوئے تروتازہ حالت میں موجود نہیں۔

قادیانیوں کو یہ حقیقت بتائیں کیونکہ جب وہ نیک مسلمانوں کی تروتازہ لاشوں کے مقابلہ میں کسی قادیانی کی تروتازہ لاش غلط ثابت کرنے سے عاجز ہوگا تو کم از کم سوچنے پر مجبور ضرور ہوگا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا خود آپ کو یقین کامل حاصل ہے اس بات پر؟


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.