وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

غیر مسلموں کی سائنسی طاقت اور ہمارے روحانی لوگ

ذیشان ارشد

June 10, 2017

جس طرح غیر مسلم ہر قسم کی ٹیکنالوجی اور وسائل کو استعمال کرکے نئی نسلوں کے ذہن میں شک کشی کررہا ہے اسی طرح ہمارے باباوں، پیروں ، بزرگوں، صوفیوں وغیرہ کو چاہئے کہ اب وہ مرد مومن بنیں اور کھلے میدان میں آکر روحانی جنگ شروع کریں۔

کیا آپ لوگوں کے پاس روحانی طاقتیں ہیں؟ 

اگر ہاں تو اپنے بند ہجروں میں بیٹھ کر صرف کہانیاں سنا سناکر نوجوانوں کے دل و دماغ کے شک کیوں بڑھارہے ہیں؟اللہ کی دی ہوئی روحانی طاقتوں کو معاشرے میں جہاں تک آپ لوگوں کی رسائی ہے سامنے لاکر اللہ کے وجود کے بارے میں شک و شبہات میں بھرے انسانوں کو یقین کی طاقت کا انجکشن لگانا شروع کردیں ورنہ آپ کے قصےاور کہانیاں صرف کتابوں میں اچھی لگیں گی۔یہ آپ کے دادا جی کا پرانے دور نہیں ۔آپ کسی دنیا میں جی رہے ہیں؟

آج سائنس کا دور ہے۔ سائنس والے دکھا رہے ہیں اور آپ کہانیاں سنارہے ہیں؟غیر مسلم اسی لئے میڈیا و ٹیکنالوجی سے چھاگئے ہیں۔

وہ آپ کے گھروں میں آپ کے بچوں کے نفوس میں، خیالات میں گھس چکے ہیں اور آپ صرف دعاوں پر تکیہ لگائے فرشتوں کا انتظار کررہے ہیں جبکہ آپ کو اللہ کی دی ہوئی طاقت کو استعمال کرکے کفرو شک میں ڈوبے ملحدوں او ر غیرمسلموں کے سامنے اسلام کی سچائی کا اظہار کرنا چاہیے تھا اور مسلمانوں کے ایمان بچانے کے لیے بھی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

کیا آپ جانتے نہیں کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام اور اولیا ء اللہ نے اپنے اپنے دورمیں صرف جسمانی طاقت ہی نہیں بلکہ دین اسلام کو غالب کرنے کیلئے روحانی طاقتیں بھی استعمال کرکے دکھائی تھیں؟

آپ سب چھپاکر بیٹھ جاتے ہیں یا آپ کے پاس سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں ۔اگر ایسا ہے تو جنگل میں چلے جائیے۔ پیری فقیری لپیٹ کر بند کردیں اور مخلوق خدا کو بے وقوف بنانے کا دھندا چھوڑ دیں۔


آج مسلمان جسمانی طور پر بھی ذلیل ہے اور آپ اس کو روحانی طور پر بھی ناکام بنانے کے ذمہ دار ہیں۔ایمان صرف اندھے پن کا نام نہیں۔ ایمان اللہ کے موجود ہونے پریقین کی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر ایک تنہا مومن ہزاروں جادوگروں اور شیطانی طاقتوں کےانسانوں کے  سامنے اکیلاہی کافی ہوتا ہے جیسے حضرت موسی علیہ السلام اور فرعون کے جادوگروں کی لڑائی یا خواجہ معین الدین چشتی اور ہندوستان کے جادوگروں کا مقابلہ۔

آپ خود بھی غلبہ اسلام کے لئے کام نہیں کررہے اور اپنی نسلوں کو بھی تیار کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔یہ نئی نسل شیطان کے ہاتھوں میں محض ایک کھلونا ہے جسے وہ مزے سے استعمال کررہا ہے اور آپ ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں اور مظلوم مسلمانوں پر کافروں اورملحدوں کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔


کیا آپ عقل استعمال نہیں کرتے ؟

کیا آپ کا مقصد صرف پیری مریدی کرکے تعداد بڑھانے پر ہے ؟

کیا آپ بزدلوں کی طرح چھپے بیٹھے اللہ ہو کی ضربیں مارتے رہیں گے اور باہر مخلوق اللہ سے یہی کہتی رہے گی کہ اے اللہ کسی عبدالقادر جیلانی، محمد بن قاسم جیسے کو بھیجتا کیوں نہیں؟

ایک طرف مذہب کے نام پر علمائے سو کچھ کرنے سے قاصر ہیں اور دوسری طرف بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے روحانیت کے علمبرداروں کیلئے۔

لہذا شیطان کے ہاتھوں یرغمال دنیا دار طبقے سے یہ امید مت کیجئے کہ وہ اللہ کی زمین پر مخلوق کو سکون اور امن دے سکیں گے۔

اگر آپ اپنی روحانیت سے باہر تبدیلی لانے سے قاصر ہیں تو پھر اپنے وسائل سے میرا ساتھ دیجئے تاکہ اس کام کو سرانجام دینے کے لیے میں قدم اٹھاوںاور انسانوں کو ظالم غیر مسلموں سےنجات دلائی جائے اور دنیا میں باطل خداوں اور باطل مذہب کے نام پر جاری جنگیں رک سکیں۔

آپ کی روحانیت کی پیری مریدی اور کہانیوں سے چند سو یا ہزار انسانوں کا فائدہ ہوسکتا ہے مگر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن سے ہزاروں نہیں، لاکھوں نہیں ، کروڑوں نہیں بلکہ دنیا کے سات ارب انسانوں کافائدہ ہوگا۔یہ اللہ کا مشن ہے جسے وہ پورا کرکے رہے گا چاہے آپ میں سے کوئی میرا ساتھ دے یا نہیں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.