واقعہ : میرا ایک سالہ بچہ کتاب سے کھیل رہا تھا اور میں دوسرے کمرے میں تھا۔ جب اس نے دور سے میری شکل دیکھی تو اپنے کھیل اور کتاب پھینک کر میری طرف بھاگ کر آگیا جس سے مجھے اس پر بہت پیار آیا اور خوشی حاصل ہوئی۔
سبق: بندہ اگر اللہ کی خاطر فوراً اپنے اہم دنیاوی کام یا خواہشات نفسانی چھوڑ کر نماز قائم کرنے چلا جائے تو اللہ اپنے اس بندے سے کس قدر خوش ہوگا؟ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا، اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔
واقعہ : میرا ایک سالہ بچہ میری گود میں کھیلتا رہا مگر جیسے ہی اس نے توجہ اپنی ماں کی طرف کرلی تو مجھے اس لمحہ چڑ محسوس ہوئی کیونکہ میری چاہت تھی کہ وہ اپنی توجہ مجھ پر رکھتا کیونکہ میری توجہ اس پر تھی محبت کے ساتھ
سبق: اللہ کے سامنے نماز میں توجہ اللہ کے بجائے کسی اور جانب ہوگی تو کیا اللہ یہ بات پسند کرے گا؟ جس نے اپنے نفس کو پہچان لیا، اس نے اپنے رب کو پہچان لیا۔