آپ بیج ڈالتے ہیں اللہ اسے اگاتا ہے، آپ شادی کرتے ہیں اللہ آپکو اولاد دیتا ہے، آپ محنت کرتے ہیں اللہ آپکو روزی دیتا ہے۔
اسی طرح جب آپ ظلم کرتے ہیں، آپ جہالت کا مظاہرہ کرتے ہیں، آپ عقل سے کام نہیں لیتے، آپ حق سے تکبر کرتے ہیں، آپ ہٹ دھرمی اور انا پرستی دکھاتے ہیں تو اسی عمل کے نتیجے میں اللہ آپ کے دل پر مہر لگاتا ہے، کفر کی گندگی ڈالتا ہے، گمراہی میں مبتلا رکھتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
ایسا ہرگز نہیں کہ اللہ گمراہ کرتا ہے تو انسان ہدایت نہیں پاتا بلکہ اللہ ہدایت دینا چاہتا ہے انسان خود اسے لینا نہیں چاہتا اور اسی کے نتیجے میں اسے گمراہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس وقت تقریباً پانچ ارب غیر مسلم دنیا میں موجود ہیں۔ ہمیں اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے کہ دین اسلام کی سچائی پر ناقابل شکست، غیرجانبدار اور پریکٹیکل ثبوت ان تک پہنچائیں تاکہ جو ہدایت کی تلاش میں ہیں وہ اسے حاصل کرلیں۔(اللہ کے حکم سے)
یاد رہے کہ انسان اپنی جہالت اور عقل سے کام نہ لینے کی وجہ سے ہی کفر کی گندگی میں پڑا رہتا ہے ۔اپنے تکبر اور ہٹ دھرمی کے باعث وہ اپنے دل پر مہر لگواتا ہے، گمراہ ہوتا ہے، ہدایت سے دور رہتا ہے۔لہذا ایسے انسانوں کے سامنے اگر فرشتے آجائیں، مردے زندہ ہوکر باتیں کرنے لگیں ، تب بھی وہ ایمان نہیں لائیں گے پھر شہید مسلمانوں کی تروتازہ اور ذندہ لاشیں کیا اہمیت رکھتی ہیں ؟
اور اگر ہم ان کی طر ف فرشتے اتار دیتے اور ان سے مردے باتیں کرنے لگتے اور ہم ان پر ہر چیز گروہ در گروہ جمع کردیتے وہ تب بھی ایمان نہ لاتے سوائے اس کے جواللہ چاہتااور ان میں سے اکثر لوگ جہالت سے کام لیتے ہیں، سورہ الانعام، آیت ۱۱۱
اور کسی شخص کو قدرت نہیں کہ وہ بغیر اذن الٰہی کے ایمان لے آئے۔ وہ کفر کی گندگی انہیں لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے، سورہ یونس، آیت ۱۰۰
لہذا اپنی کوشش، حکمت اور عمدہ دلائل سے آپ حق کی دعوت دیجئے مگر اپنی عقل بھی استعمال کیجئے۔ اسی محنت اور کوشش کا بدلہ ہمیں ملے گا ورنہ اللہ کے لئے چند سیکنڈز کی بات بھی نہیں کہ سب جن و انس کے دلوں کو بدل ڈالے اور وہ ایمان لے آئیں لیکن پھر ہم کس کام کیلئے بنائے گئے تھے؟
اسی لیے یہ دنیا ہمارے لیے امتحان کا میدان ہے تاک ہم سب ایک دوسرے کے ظاہری اعمال پر گواہ بن جائیں اور ان اعمال کے بدلے میں اللہ ہمیں درجات و انعامات عطا فرمائے اور جسے چاہے محض اپنے فضل سے جو چاہے عطاکردے۔ اسی کی سلطنت اسی کی بادشاہت اور بڑائی ہے، اللہ اکبر
میرے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اللہ نے اپنے فضل سے ایک ناقابل شکست نشانی عطا کردی جسے دنیا کے تمام جن و انس کے لیے ویب سائٹ www.RightfulReligion.com پر تفصیل اور وضاحت کے ساتھ پیش کردیا گیا ہے۔
اگر آپ اللہ کے لیے سو فیصد مخلص ہیں تو مسلمانوں اور خصوصاً غیر مسلموں تک ان دلائل و ثبوتوں کو اپنے وسائل کے ذریعے پہنچائیں تاکہ اللہ آپ کو اس کام کے بدلے میں آخرت و دنیا کی کامیابیاں اور بہترین درجات عطا فرمائے، آمین