وہ کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو عقل سے کام نہیں لیتے (لیجنڈری قرآن 10.100)

دشمنی سے نہیں ہوتا وہ قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے خدا

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

تعارف | تحریریں | ویڈیوز | English

یہ مذہب کے کٹھ پتلی نما پیروکار اور انہیں چلانے والے

ذیشان ارشد

May 31, 2017

کٹھ پتلی تماشہ میں تماشہ دیکھنے والوں کی نظر اس پتلے پرہوتی ہے جو تماشہ کررہا ہوتا ہے۔ جو غور و فکر کرنے والے ہوتے ہیں وہ اس بات کو بھی جانتے ہیں کہ یہ کٹھ پتلیاں دراصل ان ڈوروں کے سہارے ہیں جو ان سے بندھی ہوئی ہیں۔

ہوشیار اور حقیقت سے باخبر انسان اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ اصل میں یہ سب کٹھ پتلیاں سامنے نظر نہ آنے والے ایسے انسانوں کے سہارے ہیں جو انہیں ڈور کے ذریعے استعمال کررہے ہیں۔

میرے نزدیک مذہبی پیروکاروں کی مثال کٹھ پتلیوں جیسی ہے جو اپنے مذہب کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں اور اس ڈور کا سرا انکے مذہبی پیشوائوں کے ہاتھ میں ہے اور یہ مذہبی پیشوا انہیں ایک دوسرے کے خلاف استعمال کررہے ہیں جس کے سبب جنگ، قتل و غارت ، نفرت، اشتعال انگیزی وغیرہ دنیا میں نظر آرہی ہے۔

حقیقت میں ان سب کے اصل ذمہ دار مذہبی پیشوا ہیں ۔ان کے پیروکار حقیقت میں لڑ نہیں رہے بلکہ ایک دوسرے کے خلاف لڑوائے جارہے ہیں۔ ان کے مائنڈسیٹ برین واش کردیے جاتے ہیں۔ہر مذہب کے پیشوا کے ہاتھ میں اس مذہب کےہزاروں، لاکھوں یا  کروڑوں پیروکار ہیں۔

دنیا کا ہر انسان کسی نہ کسی مذہب کاپیروکار ہے خواہ وہ کسی بھی کردار میں ہو مثلاً حکمران، فوجی، پولیس، وکیل، ڈاکٹر، انجینئر، مذہبی پیشوا، روحانی پیشوا، جادوگر، ٹی وی اینکر، کالم نگار، دانشور ، مصنف، ماں باپ ، استاد وغیرہ ۔

تماشہ دیکھنے والوں کے سامنے خداوں کے نام پر لڑنے والے پیروکاروں کی جنگیں تو ہوتی ہیں مگر ان کی نظر ان مذہبی پیشواوں پرنہیں ہوتی جو اپنے اپنے مذاہب کے پیروکاروں کو جیسے چاہے اپنی مذہبی ڈور کے ذریعہ حرکت دیتے ہیں اور جب چاہیں جہاں چاہیں دہشت گردی اور قتل غارت یا جنگ شروع کروادیتے ہیں۔

لہذا ایک عقلمند انسان اپنے مذہبی پیشواوں سے پوچھے کہ کیا وہ اپنے خدا کی مدد سے قبر میں پڑے پرانے مردے کو زندہ کرکے دکھائے گا؟ یا چاند کے دو ٹکڑے کرے گا؟یا بنا کیمیکل استعمال کیے بھڑکتی آگ میں جاکر جلنے سے محفوظ رہے گا ؟

اگر وہ مذہبی پیشوا آئیں بائیں شائیں کرے تو سمجھ لو کہ وہ باطل معبود کا پیروکار ہے کیونکہ سچے خدا اللہ کا پیروکاور حقیقی دنیا میں ایسا کرواکر دکھاسکتا ہے اللہ کی مدد سے اور مندرجہ بالا معجزاتی کام سچے خدا کے حکم اور مدد کے بغیر سرانجام دینا کسی بھی انسان کے لیے ممکن نہیں۔


Copyright © 2011 - 2023 All rights reserved.